Categories: قومی
اسٹیل کے شعبے میں سرکلر معیشت کو فروغ دینے اور کچرے کو دولت میں بدلنے کے لیے واضح اقدامات
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئی دہلی،02 جولائی ، 2022/ اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام  چندر پرساد سنگھ نے تریپورہ میں جمعہ کو اسٹیل کی وزارت کے تحت پارلیمانی مشاورتی  کمیٹی کی صدارت کی۔ جس کا مقصد اسٹیل کے شعبے میں سرکلر معیشت سے متعلق خاکے کے موضوع پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔ اسٹیل اور دیہی ترقی کے وزیر جناب پھگن سنگھ کلستے بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">کمیٹی کے چیئر مین،  اسٹیل کے وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے کانکنی ، اسٹیل کی مصنوعات تیار کرنے اور آخری بار استعمال ہونے والی اشیا سے پیدا ہونے والے کچرے کے استعمال کے زبردست امکانات کو اجاگر کیا۔ چیئرمین نے تجاویز کو قبول کیا اور زور دے کر کہا کہ اس سے سرمایہ کاری ،روزگار و ترقی کو بڑھاوا ملے گا اور یہ سرکلر معیشت کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم کے ویژن کے عین مطابق ہے۔ چیئرمین نے متعلقہ فریقوں سے زور دے کر کہا کہ وہ  اسٹیل کے شعبے میں سرکلر معیشت کو فروغ دینے اور کچرے کو دولت میں بدلنے کے لیے واضح اقدامات کریں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">میٹنگ کے دوران سرکلر معیشت کے تصور کی وضاحت کی جس میں قدرتی وسائل کے استعمال کو کم سے کم کرنا شامل ہے۔ اس میں چھ اصولوں کپر عمل کیا جانا بھی شامل ہیں جو اس طرح ہیں، کم استعمال کیجیے، دوبارہ استعمال کیجیے، دوبارہ قابل استعمال بنایئے، خراب کو صحیح کیجیے، دوبارہ ڈیزائن کیجیے اور دوبارہ تیار کیجیے۔ جس کا مقصد وسائل  سے حاصل ہونے والے سامان کو زیادہ زیادہ کفایتی طور پر استعمال کرنا اور ماحول پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسکریپ اور دوسرے کچرے والی اشیا کے ذریعے اسٹیل تیار کرنا  ماحول دوست اسٹیل کی جانب ایک قدم ہے۔ یہ بات بھی اجاگر کی گئی کہ  کانکنی اور اسٹیل بنانے کے دوران مختلف قسم کے کچرے ، اسکریپ اور ضمنی مصنوعات کو اسٹیل بنانے اور سیمنٹ تیار کرنے ، سڑک تعمیر کرنے اور زراعت جیسی دوسری جگہوں پر استعمال کرنے کے لیے موثر طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">میٹنگ میں اسٹیل کے شعبے میں موقعوں ، فوائد ، چیلنجوں اور سرکلر معیشت تشکیل دینے کے معاملات پر کمیٹی کے ارکان کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ کمیٹی کے ارکان نے اسٹیل کی وزارت کے کام کو سراہا اور اسٹیل کے شعبے میں سرکلر معیشت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کی تجویز رکھی۔ کمیٹی کے ارکان نے دیہی علاقوں میں بیداری لانے اور اسٹیل کے استعمال میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اسٹیل کے استعمال میں اضافے سے مستقبل میں اسٹیل اسکریپ کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ ارکان نے مشورہ دیا کہ غیررسمی شعبے کو رسمی شعبے سے مربوط کرنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں جس سے اسٹیل کے شعبے میں سرکلر معیشت کے لیے ایک سازگار ماحول تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ارکان پارلیمنٹ – جناب بدیوت برن مہتو ، چندر پرکاش چودھری ، جناردن سنگھ سیگریوال ، سپت گری سنکر اولاکا، وجے باگھیل اور اکھیلاس پرساد سنگھ نے میٹنگ میں شرکت کی۔ اسٹیل کی وزارت اور سی پی ایس ای کے سینئر افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago