Urdu News

جناب سربانند سونووال 24 فروری کو وشاکھاپٹنم پورٹ ٹرسٹ میں بندرگاہ سے متعلق کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

بندرگاہوں، جہاز رانی اور ا ٓبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال

 بندرگاہوں، جہاز رانی اور ا ٓبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال 24 فروری 2022 کو وشاکھاپٹنم پورٹ ٹرسٹ میں بندرگاہ سے متعلق کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ پروجیکٹس، میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 کے عین مطابق متعلقہ ضروری سازوسامان اورخدمات کی لاگت میں کمی لانے، باہم رسانی کے سلسلے یعنی سپلائی چین کی صورتحال کو بہتر بنانے اور مقامی اشیاء اور مصنوعات کو عالمی طور پر مسابقت کاحامل بنانے کے لئے پی ایم گتی شکتی کے تحت پہل قدمیاں ہیں۔

وزیرموصوف  ، باوقار ساگرمالا پروجیکٹ کے تحت 23 فروری کو وشاکھاپٹنم میں ہنرمندی کے فروغ سے متعلق سہولت سی ای ایم ا یس (بحری امور اور جہاز سازی میں مہارت کا مرکز) کا افتتاح کریں گے تاکہ ساحل پر آباد برادری کی ترقی کے لئے ایک ا ہم بنیاد کے طور پر تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کی جاسکے۔ جناب سونووال ڈریجنگ کارپوریشن آف انڈیا کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔

Recommended