Urdu News

کسان تحریک پر سندھیا کا بڑا بیان، بنگال کے واقعہ پر ممتا کو لیا آڑے ہاتھوں

کسان تحریک پر سندھیا کا بڑا بیان، بنگال کے واقعہ پر ممتا کو لیا آڑے ہاتھوں

کسان تحریک پر سندھیا کا بڑا بیان، بنگال کے واقعہ پر ممتا کو لیا آڑے ہاتھوں

Sindhia-Farmer movement-Mamata -Bengal

بھوپال ، 11 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

سینئر بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پالیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا جمعہ صبح راجدھانی بھوپال پہنچے۔ ایئر انڈیا کے طیارہ سے دہلی سے بھوپال کے راجا بھوج ایئرپورٹ پہنچنے پر سندھیا حامیوں نے ان کا استقبال کیا۔

ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھیا نے بنگال میں بی جے پی رہنماؤں کے قافلے پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ممتابنرجی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سندھیا نے کہا کہ بنگال میں جمہوری قدروں پر تانڈو (ننگا ناچ) کی ایک مثال دیکھنے کو ملی ہے۔ اس کا جواب بنگال کی عوام انتخابات میں ضرور دے گی۔

اس دوران کسان تحریک پر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ مرکزی حکومت کے وزیر مسلسل کسانوں سے بات کر رہے ہیں۔کسانوں کی غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ملک میں زراعت نواز حکومت ہے، لہٰذا کسانوں کے مفاد میں ہی کام کئے جارہے ہیں۔ سی ایم شیوراج کے ذریعہ ریاست میں نشہ مافیا کے خلاف کی جارہی کارروائی پر سندھیا نے کہا کہ سماج نشہ سے پاک ہونا چاہیے،

کیوں کہ نشے سے فرد ہی نہیں بلکہ خاندان اور سماج بھی متاثر ہوتا ہے۔ بتا دیں کہ ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد سندھیا سیدھے سی ایم ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئے۔

Sindhia-Farmer movement-Mamata -Bengal

Recommended