Urdu News

اب تک 3.7 کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں: وزارت خزانہ

اب تک 3.7 کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں: وزارت خزانہ

مالی سال 2020-21 کے لیے 17 دسمبر 2021 تک 3.7 کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیے گئے ہیں۔ ٹیکس دہندگان کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے۔ وزارت خزانہ نے دیر رات ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

وزارت خزانہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کے ای فائلنگ پورٹل کو 17 دسمبر 2021 تک 2021-22 کے تخمینہ سال کے لیے 3,71,74,810 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر موصول ہوئے ہیں۔ وزارت کے مطابق، اس میں آئی ٹی آر-1 (2.12 کروڑ)،آئی ٹی آر-2 (31.04 لاکھ)، آئی ٹی آر-3 (35.45 لاکھ)،آئی ٹی آر-4 (87.66 لاکھ)، آئی ٹی آر-5 (3.38 لاکھ)، آئی ٹی آر-6 (1.45) لاکھ اورآئی ٹی آر -7 (0.25 لاکھ)شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مالی سال 2020-21 کے لیے آئی ٹی آر داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 ہے۔ اس سے پہلے 16 دسمبر کو ریونیو سکریٹری ترون بجاج نے وزارت خزانہ کے سینئر افسران کے ساتھ انفوسس کے منیجنگ ڈائریکٹر سلیل پاریکھ کے ساتھ نئے انکم ٹیکس ای فائلنگ پورٹل کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

Recommended