Social Justice & Empowerment

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے 2 جنوری 2020 کو پنجاب کے بھٹنڈا میں راشٹریہ وایوشری یوجنا (آر وی وائی) کے تحت شناخت شدہ سینئر شہریوں اور اے ڈی آئی پی اسکیم، حکومت ہند کے تحت دیوانگجن میں بلاک سطح پر امداد اور معاون آلات کی مفت تقسیم کے لئے ایک تقسیم کیمپ کا ای۔ افتتاح ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا۔

وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر

دیویانگجن میں معاون آلات تقسیم کرنے کا بنیادی مقصد

اس موقع پر جناب گرجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں دیویانگجن کی فلاح و بہبود کے لئے بجٹ تخصیص میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے. اور اس کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ دیویانگجن میں معاون آلات تقسیم کرنے کا بنیادی مقصد انہیں بااختیار بنانا .اور انہیں معاشرے کے مرکزی دھارے میں لانا ہے۔ دیویانگجن انسانی وسائل کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ اس طرح کے تقسیم کیمپوں کے انعقاد کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد سے دیویانگجن کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعہ چلائی جانے والی فلاحی اسکیموں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس کے علاوہ ، شری گرجر نے کہا کہ 2016 میں معذور افراد کے حقوق کے نفاذ کے بعد معذوری کے زمرے 7 سے بڑھ کر 21 ہو گئے ہیں. اور سرکاری ملازمتوں میں دیویانگجن کے لئے ریزرویشن میں 3 فیصد سے 4 فیصد اضافہ ہوا ہے. اور اب اعلی تعلیم میں بھی 5 فیصد ریزرویشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سکریٹری محترمہ اپما شری واستو.

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ اپما شری واستو. نے تقریب میں مجازی طور پر شرکت کی جبکہ بھٹنڈا ضلع کے سینئر افسران تقریب میں جسمانی طور پر موجود تھے۔ لیفٹننٹ کرنل پی کے دوبے، جی ایم نے اے ایل آئی ایم سی او کی نمائندگی کی. اور کانپور میں اے ایل آئی ایم سی او کے صدر دفتر سے مجازی طور پر پروگرام میں شامل ہوئے۔

Social Justice & Empowerment