غربت ، بدعنوانی اور دیگر معاشرتی برائیوں کو دور کرنے کے لئے ٹھوس کوششیں ضروری ہیں: نائب صدر
نئی دہلی ، 12 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کے روز ہندوستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے غربت ، ناخواندگی ، بدعنوانی اور صنفی امتیاز جیسے دیگر معاشرتی برائیوں پر قابو پانے کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے آزادی پسندوں کو ایک حقیقی خراج تحسین ہوگا۔
بھارت کی آزادی کے 75 سالوں کی یاد کے موقع پر'امرت مہوتسو ' یعنی آزادی کے 75- ہفتے جشن پر ایک فیس بک پوسٹ میں، نائب صدرنے کہا ہمارے قومی سفر اور مہاتما گاندھی اور بے شمار حریت پسندوں کی وراثت کے ذریعہ ہمیں دی گئی آزادی کو یاد رکھنے کا موقع حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آخری فریضہ ہے کہ ہم اپنے آزادی کے جانبازوں کی غیر معمولی روح ، ان کی عظیم قربانیوں اور ان کے بلند پایہ نظریات کو یاد رکھیں اور منائیں۔
سابرمتی سے دانڈی تک شروع ہونے والی 25 روزہ پد یاترا کا ذکر کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ یہ پد یاترا ماضی سے سبق لیکر ، ہمت اور اعتماد کے ساتھ موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کا ہمارا عہد ہے۔یہ ایک علامت ہے۔ عظیم دنڈی مارچ کو یاد کرتے ہوئے ، نائیڈو نے کہا کہ نمک تحریک سے گاندھی جی نے عدم تشدد کے لئے اپنی اٹل وابستگی اور پختہ عزم کے ساتھ ، برطانویوں اور دنیا کو دکھایا کہ ہندوستانیوں کے ساتھ زبردستی اور جبر سے مقابلہ نہیں کیاجاسکتاہے۔
نائیڈو نے نوجوانوں کو ہمارے عظیم ہیروز کی زندگیوں سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل آزادی اسی وقت حاصل ہوگی جب ہم اپنے مقاصد اور عہدکو پورا کریں گے جو ہم نے اپنے آئین میں اپنے لئے طے کیے ہیں۔ نائب صدر نے ان سے ان چیلینجز کا مقابلہ کرنے کو کہا جو عوام کو سطحی بنیاد پر تقسیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانیت نے ہمیں ایک لڑی میں پرویاہے۔
واضح ہو کہنائب صدر جمہوریہ جناب وینکیا نائیڈو نے بھارت کو اقتصادیطور پر مضبوط بنانے کےلیے غریبی، ناخواندگی اور بدعنوانی ختم کرنے اور دیگر سماجی خرابیوںمثلاً صنفی امتیاز کو دور کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے آزادی کامہوتسو کے افتتاح پر ایک فیس بُک پوسٹ میں نائب صدر نے کہا کہ یہ ہماری قوم کے سفرکا ایک نادر لمحہ ہے اور یہ ہمیں ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم مہاتما گاندھی اور اَنگنت مجاہدین آزادی کی وراثت کو یاد کریں۔ آج سابرمتی آشرم سے ڈانڈی تک 25 روزہ پدیاتراکا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ بھارت کی سخت جدوجہد کے بعد حاصل کی گئی آزادی کے لیے یہ ایک شایان شان پروگرام ہے اور آزادی کے بعد سے ملک کے فعال سفر کا انوکھامظہر ہے۔