Urdu News

کچھ ممالک بھارت کی این ایس جی رکنیت میں ڈال رہے ہیں رکاوٹ: ایس جے شنکر

کچھ ممالک بھارت کی این ایس جی رکنیت میں ڈال رہے ہیں رکاوٹ: ایس جے شنکر

بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ   نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی ہندوستان کی رکنیت کے لیے اتفاق رائے کی ضرورت ہے اور ایسے کچھ ممالک ہیں جن کو حقیقی طور پر خدشات ہیں، جب کہ دوسرے ایسے بھی ہیں جن کے پاس کوئی اور ایجنڈا ہے اور وہ اسے روک رہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے نظام (غیر قانونی سرگرمیوں کی ممانعت)ترمیمی بل پر لوک سبھا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے،   جناب جے شنکر نے نوٹ کیا کہ بہت سے اراکین نے اس بات میں دلچسپی ظاہر کی کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے دعوی  پر ہندوستان کہاں ہے۔  انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کو اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ اس کی ایک وجہ ہے، اور آپ میں سے بہت سے لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ اتفاق رائے کیوں نہیں ہے۔

ایسے ممالک ہیں جن کے حقیقی طور پر خدشات ہیں جن پر وہ بحث کرنے کو تیار ہیں لیکن وہ ایک مخصوصایجنڈا کے چلتے  اتفاق رائے  قائم کرنے میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔لہذا، یہ ایک ایسی چیز ہے جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔ لیکن ایک بار پھر، ایوان اس بات کی تعریف کرے گا کہ 2014 سے، ہم میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم (MTCR)، وسینار ارینجمنٹ اور آسٹریلیا گروپ کے رکن بن چکے ہیں۔ لہذا، عالمی سطح پر ہمارا کردار اسلحے پر کنٹرول، تخفیف اسلحہ  بارے  اقدامات آج بہت مضبوط ہیں۔

ہماری ساکھ بہت اچھی ہے ۔  غور طلب ہے کہ 48 رکنی این ایس جی ممالک کا ایک ایلیٹ کلب ہے جو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ میں تعاون کرنے کے علاوہ جوہری ٹیکنالوجی اور فسل مواد کی تجارت سے متعلق ہے۔چین ہندوستان کی  این ایس جی  دعوی  کی بنیادی طور پر اس  کی  سختی سے مخالفت کر رہا ہے کہ نئی دہلی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کرنے والا نہیں ہے۔ اس کی مخالفت نے گروپ میں ہندوستان کا داخلہ مشکل بنا دیا ہے کیونکہ این ایس جی اتفاق رائے کے اصول پر کام کرتا ہے۔

Recommended