Urdu News

لیوایبل پلانیٹ‘کے موضوع پربات کرتے ہوئےڈاکٹرکلام نےدنیاکوکہاتھاالوداع’

ملک کے سابق صدر اور معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالکلام

شیلانگ میں 27 جولائی 2015 کی شام کو سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر عبدالکلام انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں ‘لیو ایبل پلانیٹ’ جیسے اہم موضوع پر بات کر رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا۔ ڈاکٹر کلام بے ہوش ہو گئے اور 6.30 کے قریب انہیں تشویشناک حالت میں بیتھانی ہسپتال کے آئی سی یو میں لے جایا گیا۔

شام 07.45 پر 84 سالہ ڈاکٹر کلام کے انتقال کی خبر ہسپتال کی طرف سے جاری کی گئی۔ اسپتال کی جانب سے بتایا گیا کہ جب ڈاکٹر کلام کو اسپتال لایا گیا تو ان کی نبض اور بلڈ پریشر ان کا ساتھ چھوڑ چکا تھا۔

ملک کے سابق صدر اور معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالکلام کا پورا نام ابوالفاخرزین العابدین عبدالکلام تھا۔ میزائل مین کے نام سے مشہور اے پی جے عبدالکلام غیر شادی شدہ رہے۔ انہوں نے اپنے کاموں اور افکار سے ملک کی کئی نسلوں کو متاثر کیا۔

15 اکتوبر 1931 کو رامیشورم میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر کلام نے 1998 میں پوکھرن جوہری تجربے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ڈاکٹر کلام، جنہوں نے چار دہائیوں تک ڈی آر ڈی او اور اسرو جیسے ملک کے اہم اداروں کو سنبھالا، بیلسٹک میزائل اور لانچ وہیکل ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر کلام جنہیں نوجوانوں نے بہت پسند کیا، انہوں نے کئی کتابیں لکھیں۔ انہیں بھارت رتن سمیت کئی باوقار اعزازات سے نوازا گیا۔

Recommended