Urdu News

بنگال میں دو مزید نوکر شاہوں کی سیاست میں انٹری کی قیاس آرائیاں تیز

بنگال میں دو مزید نوکر شاہوں کی سیاست میں انٹری کی قیاس آرائیاں تیز


بنگال میں دو مزید نوکر شاہوں کی سیاست میں انٹری کی قیاس آرائیاں تیز

مغربی بنگال میں اسان اسمبلی الیکشن کے دوران کھیل،ادب،فلمی دنیاکی قد آور ہستیوں کے سیاستی پارٹیوں میں شامل ہونے کاسلسلہ لگا تار چل رہا ہے ۔اب دو اور نوکر شاہوں کی سیاست میں انٹری کو لے کر اٹکلیں تیز ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے سابق چیف سکریٹری راجیو سنہا بدھ کو ترنمول کانگریس میں شامل ہوں گے۔ ان کے ساتھ ہاؤسنگ اینڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن (ہڈکو) کے چیئرمین دیوشیش سین بھی ترنمول کانگریس کا دامن تھام سکتے ہیں ۔ سرکاری عہدوں پر رہتے ہوئے ، ان دونوں عہدیداروں پر حکمران ترنمول کانگریس کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کئے جا رہے تھے۔ 

ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کے عہدیداروںکا ترنمول میں شمولیت اختیار کرنے سے ، اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کو یقینی طور پر مضبوطی ملے گی۔ دیوشیش سین سابق ریاستی انتخابی افسر بھی رہ چکے ہیں۔ اگرچہ ان پر حکمراں جماعت کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا جاتا ہے ، لیکن ان کا شمار صاف ستھری شبیہہ رکھنے والے عہدیداروں میں کیا جاتا ہے جن پر کبھی بھی بدعنوانی کا الزام عائد نہیں کیا گیا۔

ترنمول ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے جنرل سکریٹری پارتھ چٹرجی اور ریاستی صدر سبرت بخشی کی موجودگی میں یہ دونوں عہدیدار ترنمول کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

 توقع ہے کہ اس تقریب میں وزرا سبرت مکھرجی اور برتیا بسوس بھی موجود ہوں گے۔ جب اس بارے میں بسو سے پوچھا گیا تو اشارے میں کہا کہ آج مشہور چہرے ترنمول میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ تاہم ، جب ان دو افسروں کا نام لیا گیا تو وہ محض مسکرائے۔ اس سے قبل چندن نگر کے سابق پولیس کمشنر ہمایوں کبیر بھی ترنمول میں شامل ہوچکے ہیں۔

بنگالی فلموں کی مشہور اداکارہ ساینتیکا بینرجی ترنمول کانگریس میں شامل

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل حکمران جماعت ترنمول کانگریس اپنی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ، ترنمول کانگریس نے بنگال کی مشہور اداکارہ ساینتیکا بینرجی کو پارٹی میں شامل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری پارتھ چٹرجی اور وزیر سبرت چٹرجی نے بدھ کے روز ترنمول بھون میں ساینتیکا بینرجی کو ترنمول کی رکنیت دی۔ اس موقع پر سابق اداکار اور وزیر برایہ باسو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ، ساینتیکا بنرجی نے کہا کہ ’’ممتا بنرجی کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے لوگوں کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔‘‘

 انہوں نے کہا کہ آج وہ ترنمول میں شامل ہوگئیں لیکن پچھلے 10 سالوں سے دی دی کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سب کو بنگال میں ترنمول کانگریس کی حکومت بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ بنگال صرف اپنی بیٹی ممتا بنرجی کو چاہتا ہے۔

Recommended