Categories: قومی

شاہ فیصل کوجموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرکا مشیر بنانے کی قیاس آرائیاں تیز، کیا ہے سچائی؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا مشیر مقرر کرنے کے لیے قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔سال2010میں آئی اے ایس امتحان ٹاپ کرنے والے شاہ فیصل نے جنوری2019میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے کر سیاسی پارٹی جموں وکشمیر پیپلز مومینٹ کی تشکیل کی تھی۔جموں وکشمیر میں پانچ اگست2019کو دفعہ370 ختم ہونے کے بعد انہیں دہلی ایئرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا، جب وہ ترکی جارہے تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 شاہ فیصل کو مشیر بنانے کی قیاس آرائیاں ایسے وقت میں ہورہی ہیں، جب کشمیر وادی میں گزشتہ تقریباً سات دنوں میں دہشت گردانہ واقعات میں سات شہری مارے گئے ہیں، جن میں سے چار اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی بشیر خان احمد کو لیفٹیننٹ گورنرکے صلاحکار کے عہدہ سے اچانک ہٹا دیا گیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 بڑھتے دہشت گردانہ واقعات اور اقلیتی فرقہ کے لوگوں کو پھر سے نشانہ بنائے جانے کو لے کرجموں وکشیر سمیت پورے ملک میں زبردست غصہ اور جموں ڈویژ میں اس کے خلاف دھرنا مظاہرہ بھی ہورہا ہے۔ دہشت گردی کو پنجاب کے دہشت گردی کی طرز پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago