Categories: قومی

کانگریس پارٹی نے 16 اکتوبر کوطلب کی سی ڈبلیو سی کی میٹنگ، سی ڈبلیو سی کی میٹنگ ابھی کیوں ضروری؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کانگریس پارٹی نے پارٹی کی ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ 16 اکتوبر کو طلب کی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد سمیت پارٹی کی تنظیمی انتخابات پر فیصلے کئے جائیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کانگریس پارٹی کے تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ 16 اکتوبر کو طلب کی گئی ہے۔ میٹنگ صبح 10 بجے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دفتر، 24 اکبر روڈ پر شروع ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈروں کا ایک گروپ<span dir="LTR">’G- 23‘ </span>کافی عرصے سے پارٹی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کر تارہا ہے۔ اس سلسلے میں ماضی میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ابھی تک پارٹی کا کوئی مستقل صدر نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں فیصلے کون لے رہا ہے، یہ سمجھ میں نہیں آتا؟ انہوں نے کانگریس ہائی کمان سے سی ڈبلیو سی کی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سبل نے کہا تھا کہ ملک کو اس وقت ایک مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہے۔ صرف کانگریس ہی وہ مضبوط اپوزیشن بن سکتی ہے، لیکن جس طرح پارٹی لیڈر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں، یہ تشویش کا باعث ہے۔ ایسی صورت حال میں، سی ڈبلیو سی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے اور تمام مسائل پر بات چیت کرکے اس کو حل کیا جائے۔جی 23 کے رکن اور پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے بھی سونیا گاندھی کو خط لکھ کر ملاقات کا مطالبہ کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago