Urdu News

دہلی سے دبئی جانے والی اسپائس جیٹ کی پروازمیں فنی خرابی، کراچی میں لینڈ کرنا پڑا

دہلی سے دبئی جانے والی اسپائس جیٹ کی پروازمیں فنی خرابی

کراچی، 5 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

دہلی سے دبئی جانے والی اسپائس جیٹ کی فلائٹ میں اچانک تکنیکی خرابی کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ عجلت میں طیارے کو کراچی، پاکستان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا۔ طیارے کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔معلومات کے مطابق، اسپائس جیٹ کا طیارہ نمبر ایس جی- 11 منگل کی صبح 7:40 بجے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنا تھا۔

یہ طیارہ صبح 8:04 بجے دہلی سے دبئی کے لیے روانہ ہوا۔ اس طیارے میں 9:30 بجے آئی ایس ٹی کے قریب تکنیکی خرابی کا پتہ چلا۔ اس وقت جہاز کے قریب ترین پاکستان کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ تھا۔طیارے کے عملے نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے طیارے کی فنی خرابی سے آگاہ کیا اور کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کا کہا۔ رضامندی کے بعد، طیارہ بھارتی وقت کے مطابق صبح 9:47 پر کراچی ایئرپورٹ پر اترا (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9:17 بجے)۔ بتایا گیا کہ جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔

اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بتایا کہ لائٹس میں فنی خرابی کے باعث اسپائس جیٹ کے بوئنگ 737 طیارے کو کراچی کی طرف موڑنا پڑا۔ طیارہ بحفاظت کراچی لینڈ کر گیا اور مسافر محفوظ رہے۔ ہوائی جہاز کے ٹیک آف کرتے وقت کسی ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا گیا اور طیارہ معمول کے مطابق اترا۔ اس سے قبل طیارے میں کسی خرابی کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ دوسرا طیارہ کراچی بھیجا جا رہا ہے جو مسافروں کو دبئی لے جائے گا۔

Recommended