Categories: قومی

دہلی سے دبئی جانے والی اسپائس جیٹ کی پروازمیں فنی خرابی، کراچی میں لینڈ کرنا پڑا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کراچی، 5 جولائی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی سے دبئی جانے والی اسپائس جیٹ کی فلائٹ میں اچانک تکنیکی خرابی کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ عجلت میں طیارے کو کراچی، پاکستان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا۔ طیارے کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔معلومات کے مطابق، اسپائس جیٹ کا طیارہ نمبر ایس جی- 11 منگل کی صبح 7:40 بجے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ طیارہ صبح 8:04 بجے دہلی سے دبئی کے لیے روانہ ہوا۔ اس طیارے میں 9:30 بجے آئی ایس ٹی کے قریب تکنیکی خرابی کا پتہ چلا۔ اس وقت جہاز کے قریب ترین پاکستان کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ تھا۔طیارے کے عملے نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے طیارے کی فنی خرابی سے آگاہ کیا اور کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کا کہا۔ رضامندی کے بعد، طیارہ بھارتی وقت کے مطابق صبح 9:47 پر کراچی ایئرپورٹ پر اترا (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9:17 بجے)۔ بتایا گیا کہ جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بتایا کہ لائٹس میں فنی خرابی کے باعث اسپائس جیٹ کے بوئنگ 737 طیارے کو کراچی کی طرف موڑنا پڑا۔ طیارہ بحفاظت کراچی لینڈ کر گیا اور مسافر محفوظ رہے۔ ہوائی جہاز کے ٹیک آف کرتے وقت کسی ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا گیا اور طیارہ معمول کے مطابق اترا۔ اس سے قبل طیارے میں کسی خرابی کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ دوسرا طیارہ کراچی بھیجا جا رہا ہے جو مسافروں کو دبئی لے جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago