Urdu News

نکسل ازم کو حفاظت دینے و الے افواہ پھیلا رہے ہیں : وزیر اعظم

نکسل ازم کو حفاظت دینے و الے افواہ پھیلا رہے ہیں : وزیر اعظم

نکسل ازم کو حفاظت دینے و الے افواہ پھیلا رہے ہیں : وزیر اعظم

گیا ، 23 اکتوبر

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بہار میں این ڈی اے حکومت ترقی کو تیز کرنے میں مصروف ہے ۔ایک بار پھر موقع دیں تاکہ ترقی کی رفتار کو مزید تیز کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بودھ گیا اور کشی نگر کو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جوڑنے کے بعد سیاحت کے شعبے میں کافی فروغ ملے گا۔اس پر کام بہت تیزی سے جاری ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بات جمعہ کی سہ پہر گیا کے گاندھی میدان میں منعقدہ جلسہ عام میں کہی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس بار الیکشن دو وجوہات کی بناپر بہت اہم ہے۔ پہلا کورونا وائرس کے دور میں دنیا کا سب سے بڑا انتخاب ہونے جارہا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ این ڈی اے اس دہائی میں جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے جارہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 90 کی دہائی کی بدانتظامی بہار میں کئی پریشانیوں کی جڑ ہے ، انہوں نے لالو رابڑی حکومت کی یاد دلاتے ہوئے کہاکہ نکسل ازم کو حفاظت دینے و الے افواہ پھیلا رہے ہیں۔

نوجوانوں کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ 90 کی دہائی میں پیدا نہیں ہوئے تھے ۔ ان کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ دور کیسا تھا؟ رات کے وقت اسٹیشن پر اترنے کے بعد لوگ صبح کے وقت کسی محفوظ جگہ یا منزل تک پہنچنے کا انتظار کرتے تھے۔ایک شہر سے دوسرے شہر میں اغوا ہونے کا خدشہ تھا۔ لوگوں نے اس خوف سے نئی کار نہیں خریدی کہ کسی سیاسی جماعت کے لوگ اسے پریشان کرنا شروع کردیں گے۔ سڑکوں سے کہیں جانے کا خواب ہوتا تھا۔ آج ہر گاؤں سڑکوں سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پردھان منتری سڑک منصوبہ سے 22 ہزار کروڑ روپئے بہار میں دیئے گئے ہیں۔ اس عرصے میں اندھیرے کی طرح شام ڈھل رہی تھی۔ بجلی گھروں میں رہتی تھی۔ بچے دیا اورچراغ میں پڑھتے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اْجول اسکیم کے تحت گاؤں گاؤں تک بجلی کی فراہمی ہوچکی ہے ۔ اب لالٹین کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج بہار میں کئی دیگر اعلی ٰتعلیمی ادارے ہیں جن میں آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایم ، انجینئرنگ ، میڈیکل کالج شامل ہیں جب کہ90 کی دہائی میں چھوٹے۔ چھوٹے اسکول کے لیے بچوں کوسوچنا پڑتا تھا۔

نکسل ازم کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ علم ، نجات اور روحانیت کی سرزمین کو نکسل ازم سے رنگ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نکسل تشدد سے نجات دلانے میں کامیاب رہے ہیں۔ نکسلیوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں سمیٹ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوادہ اور اورنگ آباد اضلاع بہت پسماندہ اضلاع ہیں جن کوپرکشش ضلع میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام پرکشش اضلاع میں صحت ، تعلیم سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اسکیم نافذ کی جارہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر اور مہا گٹھ بندھن پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ لوگ بہار کو پرانے دور میں واپس لے جانے کی تیاری کر رہے ہیں جس سے ہر فرد واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہی اچھی حکمرانی کی بنیاد ہے۔ آج آدھار کارڈ سے  جن دھن یوجنا اور دیگر کو جوڑ دیا گیا ہے۔ سرکاری رقم سیدھے فائدہ اٹھانے والے کے کھاتے میں جاتی ہیں۔کوئی بیچولیا نہیں ہے۔ غریبوں کو ان کے حقوق مل رہے ہیں۔ اسی سے اپوزیشن کوپریشانی ہورہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکز نے بہت ہی اہم اسکیم شروع کی ہے۔ گاؤں کے لوگوں کو قانونی دستاویزات مل جائے گا۔ جس سے کئی تنازعات ختم ہوں گے۔ فی الحال یہ ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چھ ریاستوں میں شروع کیا گیا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے بعد بہار میں ملکیت کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے ہر گھر میں پائپ لائن سے پانی کی فراہمی جاری ہے۔ چار دہائیوں سے شمالی کوئیل منصوبہ اٹکی، لٹکی اور بھٹکتی رہی لیکن ہم نے منصوبوں کو پورا کیا۔ جس سے گیا سمیت کئی حصوں میں ہزاروں ایکڑ زمین کو سینچائی کی سہولت فراہم ہوئی۔

اس اجلاس کی صدارت اورنگ آباد کے ممبر پارلیمنٹ سشیل کمار سنگھ نے کی۔ اسٹیج پر  جیتن رام مانجھی ، جے ڈی یو ممبر پارلیمنٹ راجیو رنجن عرف للن سنگھ ، چندیشور چندرونشی اور پریم کمار موجود تھے۔

Recommended