قومی

شماریات کا دن 29 جون 2023 کو منایا جائے گا

شماریات کا دن 29 جون 2023 کو منایا جائے گا

شماریات اور اقتصادی منصوبہ بندی کے شعبوں میں پروفیسر (مرحوم) پرسنتا چندر مہالانوبیس کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں حکومت ہند نے ہر سال ان کی یوم پیدائش کے موقع پر 29 جون کو قومی سطح پر منائے جانے والے خصوصی  دنوں کے زمرے میں “یوم شماریات” کے طور پر نامزد کیا  ہے۔  اس دن کا مقصد ،  خاص طور پر نوجوان نسل میں سماجی و اقتصادی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں شماریات کے کردار اور اہمیت کے بارے میں پروفیسر (مرحوم) مہالانوبیس سے تحریک حاصل کرنے کی غرض سے  عوامی بیداری پیدا کرنا ہے۔

اس سال یوم شماریات، 2023 کی مرکزی تقریب اسکوپ کنونشن سینٹر، اسکوپ کمپلیکس، لودھی روڈ، نئی دہلی میں منعقد کی جارہی ہے۔  تقریب کے مہمان خصوصی راؤ اندرجیت سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی)، منصوبہ بندی کی وزارت اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے وزیر مملکت ہیں۔ پروفیسر راجیو لکشمن کرندیکر، چیئرمین، قومی شماریاتی کمیشن (این ایس سی)؛  ڈاکٹر جی پی سامنتا، ہندوستان کے چیف شماریات داں اور سکریٹری، ایم او ایس پی آئی؛ اور دیگر معززین بھی اس موقع پر شرکاء سے خطاب کریں گے۔ مزید برآں، مرکزی  وزارتوں / محکموں کے سینئر افسران بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

موضوع: پائیدار ترقیاتی اہداف کی نگرانی کے لیے قومی اشاریے کے فریم ورک کے ساتھ ریاستی اشاریے کے فریم ورک کی ہم آہنگی

ہر سال یوم شماریات عصری قومی اہمیت کے موضوع کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یوم شماریات، 2023 کا  موضوع “پائیدار ترقی کے اہداف کی نگرانی کے لیے قومی اشاریے کے فریم ورک کے ساتھ ریاستی اشاریے کے فریم ورک کی  ہم آہنگی ” ہے۔

تقریب کے تکنیکی اجلاس کے دوران، وزارت کے افسران  اس موضوع پر ایک مختصر پریزنٹیشن پیش کریں گے، جس کے بعد ماہرین کے خطابات ہوں گے۔

اس تقریب کے دوران ایم او ایس پی آئی کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے’ برجستہ مضمون نویسی مقابلہ، 2023‘ کے فاتحین کو بھی نوازا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago