قومی

ایس ٹی ایف نے ممبئی اور کولکاتہ سے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا

مغربی بنگال پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ممبئی کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کی مدد سے کولکاتہ اور ممبئی سے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

مغربی بنگال پولیس کے ایس ٹی ایف کے ڈی آئی جی دیپ نارائن گوسوامی نے ہفتہ کو بتایا کہ پختہ اطلاع کی بنیاد پر ریاستی پولیس کی ایس ٹی ایف ٹیم نے دارالحکومت کولکاتہ سے متصل جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر تھانے کے علاقے میں تلاشی مہم چلا کر اسے پکڑ لیا۔ وہ اصل میں دیولپوٹا کے چاند نگر کا رہنے والا ہے۔ دوسری طرف، ایس ٹی ایف کی ٹیم نے ممبئی اے ٹی ایس کی مدد سے 34 سالہ صدام حسین کو ممبئی کے نرمل نگر سے پکڑ ا۔ وہ اصل میں ڈائمنڈ ہاربر کے پرولیا کوسٹل پولیس اسٹیشن کے تحت عبدالپور کا رہنے والا  ہے۔ دونوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم قوۃ الہند سے ہے۔ گرفتاری کے بعد ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

دیپ نارائن گوسوامی نے بتایا کہ دونوں انتہائی خطرناک ہیں اور مہلک حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کی گرفتاری کو پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ایس ٹی ایف کی ٹیم نے کولکاتہ سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس سے مسلسل پوچھ گچھ کے بعد اس کے دیگر ساتھیوں کو پکڑا جا رہا ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کا نیٹ ورک نہ صرف مغربی بنگال بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی پھیلا ہوا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago