تفریح

عالیہ نے ‘برہماسترا’ کے پرموشن پر اپنے لباس سے سب کی توجہ حاصل کی

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘برہماسترا’ کے پرموشن  میں مصروف ہیں۔ دونوں اس فلم کی پروموشن زوروشور سے کر رہے ہیں۔ اس دوران حال ہی میں دونوں فلم کی پروموشن کے لیے حیدرآباد پہنچے، جہاں حاملہ عالیہ نے اپنے آوٹ فٹ کی وجہ سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں عالیہ گلابی رنگ کی کرتی اور شرارہ میں نظر آ۔ رہی ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے نہایت خوبصورتی کے ساتھ میچنگ ڈوپٹہ بھی اوڑھا ہوا ہے۔ عالیہ کا چہرہ پریگننسی گلو سے مزید روشن نظر آرہا ہے۔

اس وقت یہاں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ عالیہ کے پورے لباس کو غور سے دیکھا جائے تو کئی جگہوں پر کڑھائی کے ساتھ گولڈن گوٹ سے لو لکھا ہوا نظر آرہاہے۔

اس کے ساتھ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کی پیٹھ پر لکھا ہوا ہے – بیبی آن بورڈ۔ اداکارہ اپنے آوٹ فٹ پر لکھے بیبی آن بورڈ کو فلانٹ کرتی ہوئی بھی نظر آرہی ہیں۔ اس دوران رنبیر کپور کے چہرے پر خوشی دیکھنے کے لائق تھی۔ اس دوران ناگارجن سمیت مونی رائے، کرن جوہر اور ایس ایس راجامولی بھی موجود تھے۔

اس دوران کی پوری ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اس میگا ایونٹ کو منسوخ کرنا پڑا جس سے شائقین میں کچھ ناراضگی بھی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘برہماسترا’ کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ فلم میں امیتابھ بچن، رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ ان تینوں اداکاروں کے علاوہ فلم میں ناگارجن، ڈمپل کپاڈیہ اور مونی رائے بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

‘برہماسترا’ کو کرن جوہر، رنبیر کپور، اپوروا مہتا اور نمت مکھرجی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ یہ پانچ زبانوں ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں 9 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago