ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ہوائی اڈوں اور ہوائی جہازوں کے لیے نئے کووڈ-19 قوانین جاری کیے ہیں۔ سفر کے دوران ماسک اب لازمی ہو گیا ہے اور صرف غیر معمولی حالات میں ہی ماسک اتارنے کی اجازت ہوگی۔
دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے بدھ کے روز نئی کووڈ ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق اب سفر کے دوران ماسک لازمی ہوگا۔ ماسک ہٹانے کی اجازت صرف غیر معمولی حالات میں دی جائے گی۔ اس قاعدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ 'بے قاعدہ مسافر' سمجھا جائے گا اور انھیں 'نو فلائی لسٹ' میں رکھا جا سکتا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل کے حکم کے مطابق، بار بار ماسک پہننے سے انکار کرنے اور کووڈ پروٹوکول پر عمل نہ کرنے پر مسافر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر ائیرپورٹس پر جرمانہ عائد کیا جائے اور سیکورٹی اداروں کے حوالے کیا جائے۔