Urdu News

ہندوستانی معیشت میں زبردست اچھال، غیر ملکی پورٹ فولیو پرجوش

ہندوستانی معیشت میں زبردست اچھال

غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کردار میں تبدیلی ہندوستانی معیشت کے لیے مثبت رجحان ہے

نئی دہلی، 19 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 غیرملکی پورٹ فولیو سرمایہ کار (ایف پی آئی) دنیا بھر میں کساد بازاری کے خدشے کے باوجود گزشتہ ڈھائی ماہ سے ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہمہ گیر خریداری میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کار، جنہوں نے جولائی سے پہلے طویل عرصے تک مقامی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل خالص فروخت کنندگان کا کردار ادا کررہے تھے،اب خالص خریدار کے کردار میں ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کردار میں اس تبدیلی کو ہندوستانی معیشت کے لیے مثبت قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈیپازٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کاروں نے گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں 68 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی خریداری کی ہے۔

 ستمبر کے مہینے میں ہی گزشتہ جمعہ 16 ستمبر تک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے 12,084 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔اگست کے شروع میں، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے 51,200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔

Recommended