Urdu News

طلبا امتحان سے نہ گھبرائیں بلکہ اُس پر خوشی منائیں: وزیر اعظم

طلبا امتحان سے نہ گھبرائیں بلکہ اُس پر خوشی منائیں: وزیر اعظم

طلبا امتحان سے نہ گھبرائیں بلکہ اُس پر خوشی منائیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے طلباسے کہا کہ وہ امتحان سے گھبرائیں نہ، بلکہ اُس پر خوشی منائیں ۔ وزیر اعظم نے والدین سے بھی کہا کہ وہ اپنے بچوں پر دباونہ ڈالیں اور انہیں امتحان سے لطف اندوز ہونے دیں ۔پریکشا پے چرچا کے پہلے ورچوئل ایڈیشن میں طلباوالدین اور اساتذہ کو شامل کرتے ہوئے جناب مودی نے تناﺅاور تشویش پر قابو پانے کے اپنے منتر پیش کئے۔ انہوں نے اِس بات کی ضرورت پر بھی زور دیا کہ طلبااور والدین کو امتحانات کو زندگی کا خاتمہ نہ سمجھیں اور اگلی کوشش کے لیے اور زیادہ اچھا کرنے کی ہمیشہ کوشش کریں ۔ 

وزیر اعظم نے اساتذہ سے کہا کہ وہ وقت کے بندوبست کے بارے میں طلباکی رہنمائی کریں۔اروناچل پردیش کیPunyo Sunya اور دلّی کی وِنیتا گرگ سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ طلباہر مضمون کے مطابق اپنی توجہ اور طاقت کو مساوی طور پر منقسم کریں ۔ 

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہر طالب علم کو شروع میں مشکل موضوع کو پہلے حل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے اور اس پر زیادہ وقت دیا جانا چاہیے ۔جناب مودی نے مزید کہا کہ مشکل مضامین اور موضوعات کو صبح کے وقت کرنا چاہیے۔ پھر آسان موضوع کو اپنانا چاہیے کیوں کہ صبح میں دماغ تروتازہ اور یکسوئی زیادہ ہوتی ہے ۔ انہوں نے طلباسے کہا کہ مشکل مضامین سے بھاگنا نہیں چاہیےکیوں کہ کوئی بھی چیز سخت محنت سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ 

جناب مودی نے یہ کہتے ہوئے خالی وقت کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ دن کو بیزار کردینے والا اور روبوٹک نہیں بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے خالی اوقات میں وہChoresکے ذریعے اپنے والدین اور بھائی بہنوں کی مدد کرسکتے ہیں اور اپنی پسند کی چیزیں کرسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک مشکل دن کے بعد وہ جھولے پر جھولنا پسند کرتے ہیں۔ جناب مودی نے طلباءسے کہا کہ وہ اپنے خالی وقت کو ایسے کاموں میں صرف کریں، جن سے وہ اپنے آپ کو اور بہتر کرسکیں اور اپنی شخصیت کو نکھار سکیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ تخلیقی صلاحیت لوگوں کو نئی اونچائیوں تک لے جاسکتی ہیں۔

جناب مودی نے طلباسے کہا کہ وہ امتحان حال میں داخل ہوتے وقت اپنے ذہن کو پرسکون اور تروتازہ رکھیں۔ انہوں نے اُن سے یہ بھی کہا کہ امتحان کے کمرے کے باہر اپنے سبھی تناﺅکو بالائے طاق رکھ دیں اور سوالوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بچوں کو یہ سکھایا جائے کہ وہ صحیح خوراک کھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ گھر پر مختلف پھلوں اور سبزیوں کے فوائد کے بارے میں بحث و مباحثہ ہونا چاہیے۔ 

وزیر اعظم نے بچوں سے درخواست کی کہ وہ ایسی مختلف چیزوں کی ایک فہرست بنائیں جن کی ہر روز انہیں ضرورت پڑتی ہے اور وہ آتم نربھر بھارت اور ووکل فار لوکل کے وژن کو مستحکم کرنے کے لیے مقامی مصنوعات خریدنے کی کوشش کریں۔ 

جناب مودی نے کہا کہ ہم اپنی آزادی کے 75 سال امرت مہوتسو کے طور پر منا رہے ہیں۔اور وہ چاہتے ہیں کہ طلبامجاہدین آزادی کے بارے میں مضامین لکھیں اور ملک کے اگلے 75 سالوں کے بارے میں سوچیں۔

Recommended