Urdu News

جنوبی افریقہ اور نمیبیا کا کامیاب دورہ: اعلیٰ سطحی بات چیت اور مضبوط تعلقات پر زور:وزارت خارجہ

وزیر خارجہ ایس جے شنکر

وزارت خارجہ نے  آج کہا کہ وزیر خارجہ جناب ایس جے شنکر کے جنوبی افریقہ اور نمیبیا کے دورے نے اعلیٰ سطحی بات چیت کا موقع فراہم کیا اور ان دونوں ممالک کے ساتھ دوستی کے مضبوط بندھن کو مزید تقویت بخشی۔  جے شنکر نے یکم سے 6 جون تک جنوبی افریقہ اور نمیبیا کا سرکاری دورہ کیا۔

وزیر خارجہ نے 1 سے 3 جون تک جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن کا دورہ کیا اور 1 اور 2 جون کو بالترتیب  برکس وزرائے خارجہ کی میٹنگ اوربرکس کے وزرائے خارجہ کے دوستوں کی میٹنگ میں شرکت کی۔ بات چیت کے دوران، جے شنکر نے عالمی اور علاقائی ترقیات، عالمی اقتصادی بحالی، برکس سمیت کثیرالجہتی اداروں کے کام پر ہندوستان کے موقف کو پیش کیا۔

وزار ت خارجہ امور نے پریس ریلیز میں کہا کہ یہ میٹنگ یکم جون کو برکس وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔جے شنکر نے جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیڈی پانڈور اور برکس اور برکس کے دوستوں کے اجلاس میں شرکت کرنے والے کچھ دیگر وزرائے خارجہ کے ساتھ بھی الگ الگ بات چیت کی۔ انہوں نے برکس کے دیگر وزرا کے ساتھ جنوبی افریقہ کے صدر سے بھی ملاقات کی۔

 کیپ ٹاؤن میں، جے شنکر نے ہندوستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کیا اور بات چیت کی جہاں انہوں نے انہیں جنوبی افریقہ کے ساتھ 30 سال کے سفارتی تعلقات، برکس کے 15 سال کے سفر اور گزشتہ نو سالوں میں حکومت کی طرف سے حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اس کے بعد جے شنکر نے 4 سے 6 جون تک نمیبیا کا دورہ کیا۔

 یہ ہندوستان کے کسی وزیر خارجہ کا جمہوریہ نمیبیا کا پہلا دورہ تھا۔ دورے کے دوران، جے شنکر نے نمیبیا کے صدر ہیج گینگوب سے ملاقات کی اور نمیبیا کے نائب وزیر اعظم نیتمبو نندی۔ندیتواہ  کے ساتھ مشترکہ کمیشن کی میٹنگ کے افتتاحی اجلاس کی شریک صدارت کی۔جے شنکر نے ہندوستانی ڈائمنڈ بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے علاوہ نمیبیا میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے ڈی پی ایم اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر ایتہ کندجی-مرنگی کی موجودگی میں ونڈہوک میں انڈیا-نمیبیا سنٹر آف ایکسی لینس ان انفارمیشن ٹیکنالوجی  کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔

Recommended