Urdu News

طویل فاصلے تک مار کرنے والے سپرسونک برہموس کے نئے سمندری ورژن کا کامیابی سے تجربہ

طویل فاصلے تک مار کرنے والے سپرسونک برہموس کے نئے سمندری ورژن کا کامیابی سے تجربہ

نئی ٹیکنالوجی سے لیس بر ہموس میزائل کا جدید ورزن نے طویل فاصلے تک لگایا ہدف کونشانہ

ہندوستانی بحریہ نے ہفتہ کی صبح برہموس میزائل کے اپ گریڈ ورژن کی طویل فاصلے تک مار کرنے کی درستگی کی صلاحیت کا کامیاب تجربہ کیا۔ میزائل نے پن پوائنٹ سے ہدف کو نشانہ بنا کر فرنٹ لائن پلیٹ فارم کی جنگی تیاری اور مشن کی تیاری کا مظاہرہ کیا۔ بحریہ نے اس سے قبل وشاکھاپٹنم میں 21 فروری کو ہونے والے صدارتی فلیٹ ریویو سے تین دن قبل 18 فروری کو برہموس سپرسونک کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

بحریہ نے آج ٹویٹر پر بر ہموس میزائل کے اپ گریڈ   ورزن کی آزمائشی فائرنگ کی ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے "بر ہموس میزائل کے اپ گریڈ   ورزن کی طویل فاصلے تک مار کرنے کی   صلاحیت کو کامیابی کے ساتھ  تجربہ کر لیا گیا۔ ہدف کی پن پوائنٹ وناش نے   فرنٹ لائن پلیٹ فارمز کی لڑائی اور مشن کی  تیاری کا مظاہرہ کیا۔ یہ خود انحصار ہندوستان کے لیے ایک اور شاٹ تھا۔  دفاعی ذرائع نے بتایا کہ اس بر ہموس میزائل میں نئی  ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو کئے گئے ٹیسٹ میں یہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔

ڈی آر ڈی او ذرائع نے بتایا کہ اس بر ہموس میزائل میں نئی  ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کنٹرول سسٹم سمیت نئی اضافی تکنیکوں کے ساتھ کئے گئے ٹیسٹ کے تفصیلی ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ سمندر سے سمندر تک مار کرنے والے میزائل نے ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔ بر ہموس میزائل بھارت اور روس کے مشترکہ منصوبے کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔ڈی آر ڈی او اس مشترکہ منصوبے میں ہندوستانی فریق کی نمائندگی کرتا ہے۔

بحریہ نے اس سے قبل 18 فروری کو صدارتی فلیٹ ریویو سے تین دن پہلے برہموس سپرسونک کروز میزائل کے اپ گریڈ ورزن کا تجربہ مغربی سمندر میں کروز جنگی جہاز آئی این ایس وشاکھاپٹنم سے کیا تھا، جس کے بعد جنگی جہاز کو وشاکھاپٹنم بندرگاہ پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ آئی این ایس وشاکھاپٹنم حال ہی میں شامل بھارتی بحریہ کا جدید ترین جنگی جہاز ہے۔ اس سے قبل 11 جنوری کو برہموس سپرسونک کروز میزائل کا ہندوستانی بحریہ کے آئی این ایس وشاکھاپٹنم جنگی جہاز سے کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

Recommended