Urdu News

پارلیمنٹ میں ایسی منفی ذہنیت کبھی نہیں دیکھی گئی: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی

پارلیمنٹ میں ایسی منفی ذہنیت کبھی نہیں دیکھی گئی: وزیر اعظم مودی

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن راجیہ سبھا میں کابینہ کے نئے ساتھیوں کو متعارف کرانے کے دوران  حزب اختلاف کی ہنگامہ آرائی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ایسی منفی ذہنیت پارلیمنٹ میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ دیہی ہندوستان کی عام خاندانوں سے آنے والے لوگوں نے بطور وزیر حلف لیا ہے لیکن کچھ لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ وزراکو پیش کیا جائے۔ ان کی ذہنیت  خواتین مخالف بھی ہے، کیوں کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ ایوان میں خواتین وزرا کوپیش کیا  جائے۔

اس سے قبل راجیہ سبھا میں چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے افتتاحی خطاب کے دوران ممبروں کو پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ روایت گذشتہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے چلی آ رہی ہے۔

جب وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے نئے کابینہ کے ساتھیوں کا تعارف کروانا شروع کیا تو حزب اختلاف کی جماعتوں کے کچھ ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ ایوان میں ہنگامے کے باعث چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی۔

Recommended