Urdu News

چینی ڈرون کی سر گرمیوں کے بعد شمال مشرق میں سکھوئی لڑاکا طیارے ہائی الرٹ پر 

چینی ڈرون کی سر گرمیوں کے بعد شمال مشرق میں سکھوئی لڑاکا طیارے ہائی الرٹ پر 

جنگی طیاروں کو آسام میں تیج پوراورچھابڑا سمیت کئی مقامات پرتعینات  کیا گیا

 نئی دہلی، 02 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

 شمال مشرق میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ چینی ڈرون کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ   بھی الرٹ پرہے۔ اس ہفتے کئی بار چینی ڈرونز نے ہندوستانی علاقے کی طرف اڑان بھرنے کی کوشش کی ہے لیکن فضائیہ علاقے میں اپنے مضبوط ریڈار نیٹ ورک کے ساتھ چینی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عام طور پر ایل اے سی پر صورتحال پرامن ہے لیکن حالیہ دنوں میں کئی ایسے مواقع آئے ہیں جب ہندوستان کے لڑاکا طیاروں کو پرواز کرنا پڑی ہے۔

ہندوستانی فضائیہ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق، شمال مشرق میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ چینی ڈرون کی سرگرمیوں پراس وقت کڑی نظر رکھی جارہی ہے کیونکہ ایل اے سی کے ساتھ چینی ڈرونز نے ان کی جانب سے ہندوستانی علاقے کی طرف پرواز کرنے کی کوشش کی ہے۔

علاقے میں اپنے مضبوط ریڈار نیٹ ورک کے ساتھ فضائیہ شمال مشرق میں پروازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایسے کئی مواقع بھی آئے ہیں جب ہندوستان کے لڑاکا طیاروں کو ٹیک آف کرنا پڑا ہے، کیونکہ ڈرون یا کسی بھی طیارے کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

فضائیہ کو بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے کہ اگر چین کی طرف سے ہندوستانی حدود کی طرف اڑان بھرنے والے طیارے یا ڈرون ریڈار کی زد میں آجائیں تو کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے ضروری کارروائی کی جانی چاہئے۔

Recommended