Urdu News

مرکزی بجٹ 23-2022 کا خلاصہ

خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن

 

رواں سال میں بھارت کی اقتصادی ترقی کا تخمینہ 9.2  فیصد  رہنے کا ہے، جو تمام بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے۔عالمی وبا سے مجموعی طور پر پھر سے ابھرنے اور اس کے منفی  اثرات  سے معیشت کی  بحالی ہمارے ملک کے  پھر سے ابھرنے  کی مضبوط قوت  کی عکاسی  کرتی ہے۔ یہ بات  خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی  وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن  نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ  پیش کرتے ہوئے کہی۔

 

Budget-at-a-Glance-English.jpg

 

وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت آزادی کا امرت مہو تسو  کا جشن منا رہا ہے اور یہ  امرت کال  یعنی  بھارت کے آزادی کے 100  سال پورے ہونے میں 25 سال  میں داخل ہو گیا ہے اور حکومت کا مقصد  وزیراعظم کے  ذریعہ یوم آزادی  کے خطاب میں  پیش کئے گئے ویژن کو حاصل کرنا ہے اور یہ مندرجہ ذیل ہیں:

  • تمام  مجموعی فلاح پر توجہ اور  مائیکرو اکنامک کی سطح پر  توجہ کے ساتھ میکرو اکنامک کی سطح کی تکمیل کرنا۔
  • ڈیجیٹل معیشت  اور فنٹیک،  ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی، توانائی  کی منتقلی اور  آب وہوا سے متعلق ایکشن کو فروغ دینا، اور
  • پرائیویٹ سرمایہ کاری میں اضافے کی مدد کے لئے سرکاری  کیپٹل سرمایہ کاری کے ساتھ پرائیویٹ سرمایہ کاری سے ورچوئل سلسلے پر انحصار کرنا۔

سال 2014  سے حکومت   کی  توجہ کا مرکز  شہریوں، خاص طور پر غریب اور محروم لوگوں کو با اختیار بنانے پر  رہا ہے اور  انہیں ہاؤسنگ، بجلی ، کھانا پکانے کی گیس اور صاف پانی  کی رسائی کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ حکومت نے  مالی شمولیت  کو یقینی بنانے  اور  فوائد کی براہ راست منتقلی  کے پروگرام شروع کئے ہیں اور  تمام مواقع  حاصل کرنے کی  غریب کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کا عہد کیا ہے۔

وزیر خزانہ بتایا کہ  آتم نربھر بھارت کے ویژن کو حاصل کرنے کی خاطر 14  شعبوں میں پیداواریت سے مربوط  ترغیبات پر شاندار رد عمل حاصل ہوا ہے ، جس میں  60 لاکھ  نئے روز گار پیدا کرنے کی صلاحیت  اور  اگلے پانچ برسوں کے دوران  30 لاکھ کروڑ  روپے کی اضافی پیدا وار  کی صلاحیت ہے۔ سرکاری سیکٹر  کی صنعتوں کے لئے نئی پالیسی  کو نافذ کرنے کے معاملے پر  انہوں نے کہا کہ  ایئر انڈیا کی  ملکیت  کی کلیدی  منتقلی کو مکمل کرلیا گیا ہے اور  این آئی این ایل (نیلانچل اسپات نگم لمیٹڈ) کے لئے کلیدی  ساجھیدار  کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ ایل آئی سی کے پبلک ایشو جاری کرنے کی جلد امید ہے اور  دیگر کے لئے بھی 23-2022  میں کام کیا جا ئے گا۔

Quote Covers_M1.jpg

 

محترمہ نرملا سیتا رمن نے  زور دے کر کہا کہ یہ بجٹ  ترقی کو  تیز کرنے کی قوت فراہم کرتا رہے گا۔ اس میں  دو متوازی ٹریک ہیں، (1) امرت کال کے لئے ایک خاکہ، جو  مستقبل پر مبنی اور شمولیت والا ہے، جو  ہمارے نوجوانوں، خواتین، کسانوں، درج فہرست ذاتوں اور  درج فہرست قبائل کو براہ راست  فائدہ پہنچائے گا ،اور  (2) جدید بنیادی ڈھانچے کے لئے بڑی سرکاری سرمایہ کاری ، جو بھارت  کی آزادی کے 100  سال پورے ہونے کے لئے تیار کرنے کے لئے  ہے اور  یہ  پی ایم گتی شکتی کے تحت ہوگا  اور  کثیر ماڈل والے طریقہ کار  کے تال میل سے  فائدہ  حاصل کرے گا۔ اس  متوازی ٹریک پر  آگے بڑھتے ہوئے  انہوں نے  مندرجہ ذیل 4 ترجیحات کو اجاگر کیا:

  • پی ایم گتی شکتی،
  • شمولیت والی ترقی،
  • پیداواریت میں فروغ اور سرمایہ کاری، ابھرتے ہوئے روشن مواقع، توانائی کی منتقلی اور  آب وہوا سے متعلق ایکشن،
  • سرمایہ کاری کے لئے فنڈس کی فراہمی۔

پی ایم گتی شکتی کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ  اقتصادی فروغ اور  پائیدار ترقی کے لئے یکسر تبدیلی والا ایک طریقہ کار ہے۔ یہ طریقہ کار  7 انجنوں پر مبنی ہے جن میں سڑکیں، ریلویز، ہوائی اڈے، بندر گاہیں،  عوامی ٹرانسپورٹ، آبی شاہراہیں اور لاجسٹک کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں۔ یہ ساتوں انجن   معیشت کو ایک ساتھ آگے بڑھائیں گے۔ ان انجنوں کو  توانائی  کی ترسیل، آئی ٹی  مواصلات ، بلک پانی اور سیوریج اور  سماجی بنیادی ڈھانچے کے تکمیلی  رول سے  مدد ملے گی اور  آخر میں یہ طریقہ کار  صاف توانائی اور سب کا پریاس –  جو  مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں اور  پرائیویٹ سیکٹر  کی ملی جلی   کوششوں سے تقویت پائے گی – سبھی کے لئے  ، خاص طور پر نوجوانوں  کے لئے  روز گار کے وسیع  مواقع  اور  کاروبار  کے وسیع  مواقع  پیدا ہوں گے۔

Recommended