Urdu News

سپریم کورٹ میں نو ججوں کی تقرری کی سفارش منظور

سپریم کورٹ میں نو ججوں کی تقرری کی سفارش منظور

سپریم کورٹ میں نو ججوں کی تقرری کی سفارش منظور

نئی دہلی ، 26 اگست

 سپریم کورٹ میں تین خواتین سمیت نو نئے ججوں کی تقرری سے متعلق سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش کو مرکزی حکومت نے منظوری دے دی ہے ۔

سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ کالجیم کی سفارش پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنی مہرثبت کردی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ ایک نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے نئے ججوں میں جسٹس بی وی ناگرتنا ، جسٹس بیلا ایم ترویدی ، جسٹس ہما کوہلی ، جسٹس سی ٹی روی کمار ، جسٹس ایم ایم سندریش اور سینئر ایڈووکیٹ اور سابق ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل پی ایس نرسمہا شامل ہیں۔ جسٹس ناگرتنا کے ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس ( سی جی آئی) بننے کے امکان ہیں۔ ان کے علاوہ جسٹس ابھے شری نواس اوکا ، جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس جتیندر کمار مہیشوری بھی سپریم کورٹ میں مقرر کئے گئے ججوں میں شامل ہیں۔

Recommended