Categories: قومی

سپریم کورٹ نے جنسی کام کو ‘پیشہ’ تسلیم کیا، پولیس کو نہ ہراساں کا فرمان جاری

سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی کہ وہ جنسی کارکنوں کے کام میں مداخلت نہ کریں

عدالت نے چھاپوں کے دوران جنسی کارکنان کی شناخت ظاہر نہ کرنے کی پریس کونسل کو ہدایت دی

سپریم کورٹ نے سیکس ورکرز کے کام کو ایک پیشہ سمجھتے ہوئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوہدایت دی ہے کہ ان کے کام میں مداخلت نہ کریں۔ جسٹس ایل ناگیشور راو کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ رضامندی سے جنسی تعلقات کے معاملے میں کوئی کارروائی نہ کریں۔

جمعرات کے روز سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ سیکس ورکرس کو بھی قانون کے تحت عزت اور حفاظت کے ساتھ جینے کا حق ہے۔ جب یہ ثابت ہو جائے کہ سیکس ورکر بالغ ہے اور وہ اپنی مرضی سے جنسی تعلقات قائم کر رہا ہے تو پولیس کو اس میں مداخلت کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ دفعہ 21 کے تحت ملک کے ہر شہری کو عزت کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے۔ ایسے میں جب پولیس چھاپہ مارے تو سیکس ورکر کو پریشان نہ کرے۔ عدالت نے کہا کہ کوٹھا چلانا غیر قانونی ہے لیکن اپنی مرضی سے جنسی تعلق قائم کرنا غیر قانونی نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ کسی بچے کو اس کی ماں سے اس لئے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ کوٹھے اگرکوئی نابالغ  بچہ پایا جاتا ہے یا سیکس ورکرس کے ساتھ رہتے ہوئے پایا جاتا ہے تو یہ نہیں سمجھا جانا چاہیے کہ وہ اسمگل کرنے کے لئے لایا گیاہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کسی سیکس ورکر کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے تو اس کا فوری علاج کیا جائے اور اسے وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جو جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والی خاتون کو میسر ہیں۔

عدالت نے پریس کونسل آف انڈیا کو ہدایت دی کہ وہ صحافیوں سے اپیل کریں کہ جب پولیس چھاپے ماری کرے یا کوئی مہم چلائے تووہ جنسی کارکنان کی شناخت ظاہر نہ کریں، چاہے وہ متاثرہ ہو یا ملزم۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago