سپریم کورٹ کا انڈرورلڈ ڈان ابوسلیم کی حوالگی منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت سے انکار

Supreme Court refuses to hear request to cancel extradition of underworld don Abu Saleem

نئی دہلی ، 07 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

سپریم کورٹ نے انڈرورلڈ ڈان ابوسلیم کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا۔ ابو سلیم نے سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ وہ اس کی حوالگی منسوخ کرے۔سپریم کورٹ نے سلیم کو ہائی کورٹ جانے کو کہا۔

ممبئی میں بم دھماکوں کے ملزم ابو سلیم نے استدعا کی تھی کہ پرتگال حکومت نے جن شرائط پرحوالگی کی تھی اس کی تعمیل نہیں کی جارہی ہے۔

مزید مقدمات چلائے جارہے ہیں۔ تب عدالت نے کہا کہ آپ ہائی کورٹ جائیں۔ درخواست میں سلیم نے کہا تھا کہ ان کی تحویل غیر قانونی ہے۔ انہیں ممبئی کی تلوجا جیل سے دہلی کے تہاڑ جیل میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ممبئی دھماکے کے معاملے میں سلیم کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس دھماکے میں 257 افراد ہلاک اور 700 افراد زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے اداکار سنجے دت کو تین اے کے 56 رائفلیں اور گولہ بارود اور دستی بم بھی فراہم کیے تھے۔