Urdu News

سپریم کورٹ نے نریندر مودی کے انتخاب کو منسوخ کرنے کی تیج بہادرکی درخواست کو خارج کر دیا

سپریم کورٹ نے نریندر مودی کے انتخاب کو منسوخ کرنے کی تیج بہادرکی درخواست کو خارج کر دیا

سپریم کورٹ نے نریندر مودی کے انتخاب کو منسوخ کرنے کی تیج بہادرکی درخواست کو خارج کر دیا

نئی دہلی ، 24 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

سپریم کورٹ نے وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخاب کو منسوخ کرنے کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ عرضی بی ایس ایف کے جوان تیج بہادر یادو نے داخل کی تھی۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں بنچ نے 18 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔

دوران سماعت آخری 18 نومبرکو تیج بہادر یادو کے وکیل نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے کہا کہ ہم اس کیس کی سماعت پہلے ہی تین بار ملتوی کر چکے ہیں۔

یہ معاملہ بہت اہم ہے ، کیوں کہ مدعا علیہ وزیر اعظم ہیں۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف تیج بہادور نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ انتخاب کو وہی چیلنج کرسکتے ہیں جس نے الیکشن لڑا ہے۔

Recommended