Urdu News

سپریم کورٹ کی ای۔ کمیٹی نے 14 زبانوں میں اپنے مفت ’’ای۔ کورٹس سروسز موبائل ایپ‘‘ کا مینول جاری کیا

سپریم کورٹ آف انڈیا

 

 
 

نئی دہلی،  23   مئی 2021،   سپریم کورٹ آف انڈیا کی ای۔ کمیٹی نے  اپنے ٹاپ  شہریوں پر مرکوز  خدمات کے مفت  ’’ای۔ کورٹس سروسز موبائل ایپ‘‘ کے لئے 14 زبانوں (انگریزی، ہندی، آسامی، بنگالی، گجراتی، کنڑ، کھاسی، ملیالم، مراٹھی، نیپالی، اڑیہ، پنجابی، تمل ، تیلگو) میں   مینول جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کی ای۔ کمیٹی  مقدمہ کنندگان ، شہریوں، وکیلوں، لا فرموں، پولیس، سرکاری ایجنسیوں اور دیگر ادارہ جاتی مقدمات کنندگان کے فائدے لئے ’’ای۔ کورٹس سروسز موبائل ایپ‘‘ پہلے ہی جاری کرچکی ہے اور  اب تک اسے 57 لاکھ سے  زیادہ لوگ ڈاؤن لوڈ  کرچکے ہیں۔

موبائل ایپ انگریزی و علاقائی زبانوں میں، اس کے مینول کو سپریم کورٹ آف انڈیا کی ای۔ کمیٹی  کی سرکاری ویب سائٹ 

(https://ecommitteesci.gov.in/service/ecourts-services-mobile-application/ ) سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج اور ای، کمیٹی کے چیئر پرسن ڈاکٹر جسٹس دھننجے وائی چندر چوڑ نے  مینول کے پیش لفظ میں اس مفت موبائل ایپ  کی اہمیت پر زور دیا ہے اور  شہریوں پر مرکوز اس موبائل ایپ  کی رسائی پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا ’’سپریم کورٹ کی ای۔ کمیٹی  قانون کے میدان میں  ڈیجیٹل اصلاحات کو شروع کرنے کے معاملے میں  پیش پیش رہی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں  عالمی وبا نے بھی وکیلوں، ججوں اور  مقدمہ کنندگان پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ  لاک ڈاؤن اور عوامی صحت کے معاملات کے پیش نظر دفتروں اور عدالتوں کے بند ہونے  کے باعث ہائی ٹیک سولیوشن اختیار کریں۔ دور رہ کر کام کرنے، ورچوول عدالتوں، ڈیجیٹل ورک پلیس اور  الیکٹرانک معاملات کے بندوبست کو یکجا  کرکے  پتہ چلا ہے کہ قانونی  پروفیشن کس طرح چلتا ہے۔اس سے ٹکنالوجی کو نہ صرف ایک  عبوری اقدام کے طور پر بلکہ  ہمارے نظام قانون کو  زیادہ کارگر، شمولیت والا، قابل رسائی اور  ماحولیات کےاعتبار سے پائیدار  بنانے کے لئے ،  اس کی کایا پلٹ کی گئی ہے۔ ای۔ کورٹس سروسز موبائل ایپلی کیشن اس سمت میں ایک قدم ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ  بہت سے وکلا اور  مقدمہ کنندگان  اس موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ پیش کی گئیں خدمات کو  پہلے ہی حاصل کرچکے ہیں اور اب تک 57 لاکھ سے زیادہ لوگ اسے ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن مسلسل ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل دنیا   میں  ہمارے نظام قانون کو زیادہ سے زیادہ لانے کے لئے  راہ ہموار کرے گی۔

انصاف کے محکمے کے سکریٹری  جناب برون مترا نے بھی مینول  میں اپنے  پیش لفظ میں وکلا کے لئے  اس الیکٹرانک کیس منیجمنٹ ٹولس کی اہمیت پر  روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا ’’عالمی سطح پر  چونکہ قانونی دنیا  آہستہ آہستہ ڈیجیٹل ہورہی ہے، اس لئے  بھارت میں  عدالتی کام کاج کو  آئی سی ٹی  کے قابل بنانے کے عمل کے سلسلے میں اہم اقدامات  کئے گئے ہیں۔ اس کثیر جہتی پہل  کے ایک ضروری حصے کے طور پر  ای۔ کورٹس سروسز موبائل ایپ کی  ایک موثر الیکٹرانک کیس منیجمنٹ ٹول (ای سی ایم ٹی) کے طور پر  وسیع پیمانے پر ستائش کی جارہی ہے۔ وکیلوں کے ذریعہ  بڑی تعداد میں  ڈاؤن لوڈ کئے جانے سے اس کی مقبولیت کا پتہ چلتا ہے۔ پہلے ہی اسے ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کی تعداد 57 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے‘‘۔

جناب مترا نے  کہا  ’’جاندار کیس منیجمنٹ اور  اچھا معاون نظام کسی بھی اچھے کام کرنے والے قانونی ڈھانچے کی بنیادی ضرورتیں ہیں۔ای سی  ایم ٹی ٹول وکیل کو موثر طریقے سے کیس سے متعلق معلومات کا بندوبست کرنے ، دستاویز  یکجا کرنےکیلنڈرنگ ، کیس کی صورتحال کی ٹائم ٹریکنگ، عدالتی فیصلوں تک رسائی، شرائط وغیرہ تک رسائی میں مدد کرے گا۔ ای سی ایم ٹی  ہفتے کے ساتوں دن ، چوبیس گھنٹے آسانی سے دستیاب ہوگا۔ اس کے لئے کوئی جغرافیائی حدود بھی نہیں ہوں گی اور  بلا کسی قیمت کے  آسانی سے دستیاب ہے۔اپنے ڈیجیٹل ڈائری کی خصوصیت کے ساتھ ای۔ کورٹس سروسز موبائل ایپ وکیلوں کےلئے  پروفیشنل  صلاحیت کو فروغ دینے کے معاملے میں  ایک لازمی ٹول بن گیا ہے۔ ای۔ کورٹس سروسز موبائل ایپ کے بارے میں اس مینول  کی اشاعت سپریم کورٹ کی ای۔ کمیٹی  کا ایک اور قابل تعریف قدم ہےجو کہ  اس  ای سی ایم ٹی  کے بارے میں  بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے اور  اس کے فائدوں کو  وکیلوں کی برادری  کے دروازے تک پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے‘‘۔

انگریزی اور علاقائی زبانوں میں جاری کئے گئے ای۔ کمیٹی مینولز میں عام آدمی کو آسانی سے سمجھانے کے لئے  اسکرین شارٹ کے ساتھ  ایپ کی تمام خصوصیات واضح کی گئی ہیں۔ انگریزی والے ای۔ کورٹس سروسز موبائل ایپ  مینول کا ای۔ کمیٹی کی  ان ہاؤس  انسانی وسائل ٹیم کے ذریعہ  علاقائی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس ٹیم نے  مختلف ہائی کورٹس کے ماسٹر ٹرینر  (جوڈیژیل آفیسر اور اسٹاف) شامل ہیں۔ اس کام میں  متعلقہ ہائی کورٹ کے سینٹرل پروجیکٹ کو آر ڈی نیٹرز نے بھی تعاون کیا ہے۔ علاقائی زبان کے یہ مینولز متعلقہ ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

ای۔ کورٹس سروسز موبائل ایپلی کیشن استعمال کرکے کوئی بھی  شہریوں پر مرکوز مختلف خدمات مثلاً کیس نمبروں، سی این آر نمبروں ، فائلنگ نمبروں، فریقین کے ناموں، ایف آئی آر نمبر، وکیل کی تفصیل، ایکٹس وغیرہ مقدمات کی قسم  سے مقدمات  کی تفصیلات جان سکتے ہیں۔ مختلف قسم کی سرچ مثلاً سی این آر سرچ، کیس اسٹیٹس سرچ، کاز لسٹ سرچ  بھی دستیاب ہے۔کوئی بھی  معاملہ درج کرانے سے لیکر  اس کے نمٹارے تک مقدمے کی مکمل کیس ہسٹری،  تاریخ وار کیس ڈائری سمیت حاصل کرسکتا ہے، کوئی بھی موبائل ایپ سے  احکامات/ فیصلہ  تک رسائی حاصل کرسکتا ہے، مقدمے کی تفصیلات منتقل کرسکتا ہے عبوری درخواست صورتحال کا پتہ لگا سکتا ہے، اس ای، کورٹس سروسز موبائل ایپ سے کوئی بھی  ہائی کورٹس اور ضلع عدالتوں دونوں میں مقدمے کی صورتحال / مقدمے کی تفصیلات معلوم کرسکتا ہے۔

وکیل/ مقدمہ کنندہ / تنظیم تمام مقدمات کی  ’’مائی کیسز‘‘ کے تحت  ایک ڈیجیٹل ڈائری بھی  بناسکتے ہیں جو کہ وکیلوں اور مقدمہ کنندگان کے لئے  سب سے زیادہ استعمال کئے جانے والی اور  پرکشش خصوصیت ہے۔ کوئی بھی وکیل / مقدمہ کنندہ  ڈیجیٹل ڈائری کے مساوی دستیاب متبادل   ’’مائی کیسز‘‘ کو اپنی ضرورت کے مطابق  استعمال کر سکتا ہے۔ ’مائی کیسز‘   کا استعمال کرکے کوئی بھی  ذاتی کیس نمبر  اس میں شامل کرسکتا ہے اور  ان کے بارے میں  خود کار طریقے سے اپ ڈیٹ حاصل کرسکتا ہے۔مختلف مقامات پر مختلف عدالتوں میں  کئی مقدمات والے مقدمہ کنندگان ، فرموں، کمپنیوں یا تنظیموں کے لئے بھی یہ فائدہ مند ہے۔ ’مائی کیسز‘ میں کوئی بھی  کیسز کی اپنی ذاتی فہرست شامل کرسکتا ہے اور  ای۔ کورٹس موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ  تمام اپ ڈیٹس حاصل کرسکتا ہے۔

تمام ای۔ کورٹس سروسز، ای۔ کورٹس موبائل ایپ کے ساتھ بھی انٹر لنک ہیں۔

ای۔ کورٹس موبائل ایپ بھارت کی علاقائی زبانوں میں بھی دستیاب ہے۔

ای ۔ کورٹس سروسز موبائل ایپ  مقدمہ کنندگان /عام شہریوں/ وکیلوں/ تنظیموں/ سرکاری محکموں کے لئےایک ذاتی ڈیجیٹل کیس ڈائری ہے۔ اس سے وہ  ہفتے کے ساتوں دن، 24 گھنٹے مفت میں  مقدمے کی تمام تفصیلات اپنے ہینڈ سیٹ میں  پاسکتے ہیں۔

اس لئے عالمی وبا کے دوران  کوئی بھی  متعلقہ عدالت  میں خود  پہنچے بغیر ای۔ کورٹس سروسز موبائل ایپ سے اپنے موبائل فون کےذریعہ مفت میں ہفتے کے ساتوں دن، چوبیس گھنٹے مقدمے کی صورتحال، عدالت احکامات اور کاز لسٹ  حاصل کرسکتا ہے۔


 
 
 
 

Recommended