Urdu News

سووچھ بھارت مشن – شہری 2.0 نے ’ پلاسٹک کے کچرے ‘ کے بندوبست پر سووچھ ٹاکس کا انعقاد کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی

 

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے تحت سووچھ بھارت مشن-شہری  2.0 نے ’ پلاسٹک  کچرے  ‘ کے بندوبست کے موضوع پر ساتھیوں کی آموزش کے قومی ویبینار کی سیریز ، ’ سووچھ ٹاک ‘ کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد کیا سووچھ ٹاکس کے اِس سلسلے کا مقصد ’’ کچرے سے پاک  شہر ‘‘ قائم کرنے کے مشن کے مقصد کو حاصل کرنے کی خاطر پلاسٹک کچرے کے موثر بندوبست پر تبادلۂ خیال کرنا ہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنی ’من کی بات‘ سیریز کے ذریعے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بار بار شہریوں کو پلاسٹک کی آلودگی سے اجتماعی طور پر لڑنے اور سووچھتا کو  طرز زندگی کے  طور پر اپنانے  کے لئے اکٹھے ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 

 

وزیر اعظم نے سنگل یوز پلاسٹک کو مرحلہ وار ختم کرنے کا پہلا اعلان 15 اگست ، 2019 ء کو کیا تھا اور اپنی  ’من کی بات ‘ کے  خطاب کے دوران اس کا اعادہ کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم جناب مودی نے مہاتما گاندھی جی کی 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف قومی تحریک شروع کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب ہم مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ منائیں گے تو ہم نہ صرف کھلے میں رفع حاجت سے پاک بھارت کو ان کے نام معنون  کریں  گے بلکہ بھارت کو پلاسٹک سے پاک بنانے کے لئے ایک عوامی تحریک کا آغاز کریں گے ۔  گاندھی جی کے یوم پیدائش  کو سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرنے کے لئے ایک ترغیب کے طور پر  منائیں گے۔

 

اس وقت سے بھارتی شہر اور ریاستوں نے سنگل یوز پلاسٹک کو یکم جولائی ، 2022 ء سے نافذ کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔ پابندی کے نفاذ کے تقریباً ایک ماہ بعد، سووچھ بھارت مشن-شہری 2.0 کے سووچھ ٹاک ایپیسوڈ نے شہروں، ریاستوں، تنظیموں اور سووچھتا چیمپئنز  کو پورے ملک سے کو مدعو کیا ہے کہ وہ پلاسٹک کچرے کے  بندوبست سے متعلق کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیں ۔

Recommended