حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر نے ’’کچرے سے دولت تک‘‘ کے اپنے مشن کے تحت ’’سوچھتا سارتھی فیلوشپ‘‘ کا آغاز کیا ۔ اس کا مقصد ان طلبا ، سماجی کارکنوں / اپنی مدد آپ گروپوں اور میونسپل / صفائی کارکنوں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جو سائنسی طور پر اور دیرپا طور پر کچرے کے بندوبست کے بڑے چیلنج سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔ کچرے سے دولت تک مشن ، وزیر اعظم کی سائنس ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق مشاورتی کونسل ( پی ایم – ایس ٹی آئی اے سی) کے نو قومی مشنوں میں سے ایک ہے۔
یہ فیلو شپ ان نوجوان اختراع کاروں کو بااختیار بنانے کی ایک پہل ہے جو کچرے کے بندوبست / بیداری مہم / کچرے سے متعلق جائزوں / مطالعات وغیرہ میں سوچھتا سارتھی کے طور پر سماجی کام میں مصروف ہیں اور کرہ ارض کو صاف ستھرا بنانے کے لیے کچرے کو کم کرنے کے لیے کیے جانے والے کاموں کے عمل درآمد میں سرگرم ہے۔
اسکولوں اور کالجوں کے نوجوان طلبا اور اپنی مدد آپ گروپوں کے ذریعے سماج میں کام کرنے والے شہری یا آزادنہ سطح پر کام کرنے والے لوگوں کا کچرے کے بندوبست کی جانب عوام میں بیداری لانے اور کچرے کو قیمت میں بدلنے کے لیے اختراعی طریق کار پیش کرنے میں اہم رول ہے۔ اس فیلو شپ کا مقصد ان طلبا اور شہریوں کو بااختیار بنانا ہے جو شہروں اور دیہی علاقوں میں کچرے کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششوں میں لگاتار مصروف ہیں۔
فیلوشپس کا اعلان کرتے ہوئے حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر پروفیسر کے وجے راگھون نے کہا : ’’بھارت ایک متنوع ثقافتی عجوبہ ہے جس میں ہمارے طور طریقوں اور طرز زندگی کو بہت سے ماحولیاتی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ جو کچرا ہم پید اکرتے ہیں اسکا بندوبست کرنا ایک ایسا معاملہ ہے جس کے گہرے مضمرات ہیں ، جو کچرا پیدا کرتے ہیں وہ اکثر وہ لوگ نہیں ہوتے جو اسے صاف کرتے ہیں۔ سوچھتا سارتھی فیلوشپ زندگی کے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے مثالی لوگ ہو سکتے ہیں جو کچرے اور اس کے بندوبست سے نمٹنے میں اپنے فرائض سے بڑھ کر سائنسی طریقے سے اور دیرپا طریقے سے کام کرتے ہیں۔ یہ فیلو شپس بھارتی سماج کے بہت ہی نچلی سطح پر حصہ لینے والوں کے لیے ہے اور اُن شہریوں کی کوششوں کو تسلیم کرنے کےلیے ہے جو بھارت کو کچرے سے بالکل پاک ملک بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ ‘‘
سماجی طور پر حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے سوچھتا سارتھی فیلوشپس ان طلبا اور سماجی کارکنوں کی طرف سے درخواستیں طلب کرتا ہے جنہوں نے پچھلے دنوں کام کیا ہے یا وہ بیداری مہم ، جائزے اور مطالعات سمیت کچرے کے بندوبست سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ فیلوشپس کے تحت دیئے جانے والے انعامات کے تین مندرجہ ذیل زمرے ہیں :
- زمرہ اے – نویں سے 12ویں جماعت تک کے ، اوپن سے اسکول طلبا تک جو کچرے کے بندوبست کے سماجی کام میں سرگرم ہیں۔
- زمرہ بی – اوپن سے کالج تک کے طلبا (یو جی، پی جی، تحقیقی طلبا) جو کچرے کے بندوبست کے سماجی کام میں سرگرم ہیں۔
- زمرہ سی – اوپن سے ان شہریوں تک کے لوگ جو سماجی طور پر اور اپنی مدد آپ گروپوں کےذریعے، میونسپل یا صفائی ستھرائی کرنے والے وہ کارکن جو اپنی ملازمت کی ضروریات / بتائے گئے اپنے کاموں سے آگے بڑھ کر کام کر رہے ہیں۔
فیلوشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 19 مارچ ، 2021 ہے۔ فیلوشپ کے تحت 500 فیلو تک کو تسلیم کیا جائے گا۔ حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر نے ’’کچرے سے دولت تک‘‘ کے اپنے مشن کے تحت ’’سوچھتا سارتھی فیلوشپ‘‘ کا آغاز کیا ۔ اس کا مقصد ان طلبا ، سماجی کارکنوں / اپنی مدد آپ گروپوں اور میونسپل / صفائی کارکنوں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جو سائنسی طور پر اور دیرپا طور پر کچرے کے بندوبست کے بڑے چیلنج سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔ کچرے سے دولت تک مشن ، وزیر اعظم کی سائنس ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق مشاورتی کونسل ( پی ایم – ایس ٹی آئی اے سی) کے نو قومی مشنوں میں سے ایک ہے۔
یہ فیلو شپ ان نوجوان اختراع کاروں کو بااختیار بنانے کی ایک پہل ہے جو کچرے کے بندوبست / بیداری مہم / کچرے سے متعلق جائزوں / مطالعات وغیرہ میں سوچھتا سارتھی کے طور پر سماجی کام میں مصروف ہیں اور کرہ ارض کو صاف ستھرا بنانے کے لیے کچرے کو کم کرنے کے لیے کیے جانے والے کاموں کے عمل درآمد میں سرگرم ہے۔
اسکولوں اور کالجوں کے نوجوان طلبا اور اپنی مدد آپ گروپوں کے ذریعے سماج میں کام کرنے والے شہری یا آزادنہ سطح پر کام کرنے والے لوگوں کا کچرے کے بندوبست کی جانب عوام میں بیداری لانے اور کچرے کو قیمت میں بدلنے کے لیے اختراعی طریق کار پیش کرنے میں اہم رول ہے۔ اس فیلو شپ کا مقصد ان طلبا اور شہریوں کو بااختیار بنانا ہے جو شہروں اور دیہی علاقوں میں کچرے کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششوں میں لگاتار مصروف ہیں۔
فیلوشپس کا اعلان کرتے ہوئے حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر پروفیسر کے وجے راگھون نے کہا : ’’بھارت ایک متنوع ثقافتی عجوبہ ہے جس میں ہمارے طور طریقوں اور طرز زندگی کو بہت سے ماحولیاتی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ جو کچرا ہم پید اکرتے ہیں اسکا بندوبست کرنا ایک ایسا معاملہ ہے جس کے گہرے مضمرات ہیں ، جو کچرا پیدا کرتے ہیں وہ اکثر وہ لوگ نہیں ہوتے جو اسے صاف کرتے ہیں۔ سوچھتا سارتھی فیلوشپ زندگی کے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے مثالی لوگ ہو سکتے ہیں جو کچرے اور اس کے بندوبست سے نمٹنے میں اپنے فرائض سے بڑھ کر سائنسی طریقے سے اور دیرپا طریقے سے کام کرتے ہیں۔ یہ فیلو شپس بھارتی سماج کے بہت ہی نچلی سطح پر حصہ لینے والوں کے لیے ہے اور اُن شہریوں کی کوششوں کو تسلیم کرنے کےلیے ہے جو بھارت کو کچرے سے بالکل پاک ملک بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ ‘‘
سماجی طور پر حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے سوچھتا سارتھی فیلوشپس ان طلبا اور سماجی کارکنوں کی طرف سے درخواستیں طلب کرتا ہے جنہوں نے پچھلے دنوں کام کیا ہے یا وہ بیداری مہم ، جائزے اور مطالعات سمیت کچرے کے بندوبست سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ فیلوشپس کے تحت دیئے جانے والے انعامات کے تین مندرجہ ذیل زمرے ہیں :
- زمرہ اے – نویں سے 12ویں جماعت تک کے ، اوپن سے اسکول طلبا تک جو کچرے کے بندوبست کے سماجی کام میں سرگرم ہیں۔
- زمرہ بی – اوپن سے کالج تک کے طلبا (یو جی، پی جی، تحقیقی طلبا) جو کچرے کے بندوبست کے سماجی کام میں سرگرم ہیں۔
- زمرہ سی – اوپن سے ان شہریوں تک کے لوگ جو سماجی طور پر اور اپنی مدد آپ گروپوں کےذریعے، میونسپل یا صفائی ستھرائی کرنے والے وہ کارکن جو اپنی ملازمت کی ضروریات / بتائے گئے اپنے کاموں سے آگے بڑھ کر کام کر رہے ہیں۔
فیلوشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 19 مارچ ، 2021 ہے۔ فیلوشپ کے تحت 500 فیلو تک کو تسلیم کیا جائے گا۔