Urdu News

کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے ہمدردی ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ: صوفی عظمت

کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے ہمدردی ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ

کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے ہمدردی ملک کی سا  لمیت کے لئے خطرہ ہے اس طرح کی سرگرم تنظیموں کے خلاف فوری کاروائی کی جانی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار صوفی عظمت علی قادری نے کیا وہ آج پی ایف آئی پر لگی پابندی پر تبصرہ کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں پیدا ہونے والی پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) جیسی تنظیموں کو دنیا بھر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

پی ایف آئی سماجی خدمات کی آڑمیں ملک مخالف پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہے،پولیس اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں نے اس تنظیم کو خطرناک اور ہندوستان کے اتحاد اور سا  لمیت کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔تاہم پی ایف آئی کے خلاف جو بھی کاروائی کی گئی ہے اس کو مسلمانوں پر ظلم و ستم سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

ہندوستان کی اعلی تفتیشی ایجنسی این آئی اے کے ذریعہ تحقیقات کی گئی ہے کہ ان میں نمایاں 2010 کا کیرالہ کا معاملہ ہے جس میں 54 ملزمان میں 7 حملہ آوروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا دوسری طرف کیرالہ کے ہی 2015 کے معاملے میں 13 ملزمان کو سزا سنائی گئی

اسی طرح کے بتدریج اور بھی متعدد معاملے ہیں جن میں ملک مخالف سرگرمیوں میں اس تنظیم کا ہاتھ رہا ہے،انھوں نے مذید کہا کہ این آئی اے سمیت مرکزی ایجنسیاں پی ایف آئی اور ا س سے ملحقہ اداروں کے خلاف سینکڑوں مقدمات کی تحقیقات کررہی ہے۔

پی ایف آئی کے دعوے کے برعکس مذکورہ تنظیم کئی ایسے معاملات میں ملوث پائی گئی ہے جس میں ملک مخالف سرگرمیوں کے واضح ثبوت ملے ہیں۔

Recommended