Urdu News

مہاراشٹر، پنجاب اور دلی کووڈ انیس ٹیکہ مہم کو بہتر بنانے کے لیے فوری طور پر ضروری صحیح کارروائی کریں: مرکز

@MoHFW_INDIA

مہاراشٹر، پنجاب اور دلی کووڈ انیس ٹیکہ مہم کو بہتر بنانے کے لیے فوری طور پر ضروری صحیح کارروائی کریں: مرکز

مرکز نے مہاراشٹر، پنجاب اور دلی سے کہا ہے کہ وہ اپنی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ انیس ٹیکہ کاری مہم کو بہتر بنانے کے لیےفوری ضروری صحیح کارروائی کریں۔ صحت کی مرکزی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری منوہر اگنانی پنجاب ، دلی اور مہاراشٹر کے صحت اور خاندانی بہبود کے پرنسپل سکریٹریوں کو اِس بارے میں لکھا ہے۔ 

مہاراشٹر کے پرنسپل سکریٹری کو لکھے گئے خط میں جناب اگنانی نے کہا کہ ریاست کو کُل ایک کروڑ 6 لاکھ سے زیادہ ویکسین خوراک دستیاب کرائی گئی ہیں جبکہ کُل کھپت 90 لاکھ 53 ہزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ انیس ٹیکہ کاری کی کارکردگی کے تفصیلی جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کَل تک 85 اعشاریہ نو پانچ فیصد صحت کے رجسٹرڈ کارکنوں نے کووڈ انیس سے بچاﺅکی پہلی خوراک لی ہے جب کہ صحت کے تقریباً 41 فیصد کارکنوں نے ہی دوسری خوراک لی ہے جو کہ قومی اوسط سے بہت کم ہے اور اِس میں بہتری لائے جانے کی ضرورت ہے۔ 

پنجاب کے پرنسپل سکریٹری کو لکھے گئے ایک خط میں جناب اگنانی نے کہا کہ ریاست کو کُل 22 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ ٹیکے فراہم کئے گئے ہیں جب کہ کُل کھپت 14لاکھ 94 ہزار ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری کا احاطہ قومی اوسط سے بھی کم ہے جس میں بہتری لائے جانے کی ضرورت ہے۔ 

دلی کے پرنسپل سکریٹری کو لکھے گئے ایک خط میں جناب اگنانی نے کہا کہ کُل 23 لاکھ 70 سے زیادہ خوراک مرکز کے انتظام والے علاقے کو دستیاب کرائی گئی ہیں جب کہ کُل کھپت 18 لاکھ 70 ہزار ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کا احاطہ قومی اوسط سے بھی کم ہے جس میں بہتری کی ضرورت ہے۔

Recommended