Categories: قومی

حکومت کے ساتھ کسانوں کی بات چیت رہی بے نتیجہ ، جمعرات کو ایک بار پھر میٹنگ ہوگی

Protesting Farmers ۔کسانوں سے گفتگو میں کئی معاملات پر مفاہمت بنی: تومر

نئی دہلی. یکم دسمبر. تین نئے زرعی قوانین کی مخالفت کرنے والی کسان تنظیموں کے ساتھ حکومت کی بات چیت بے نتیجہ ثابت ہوئی. اور کسانوں نے حکومت کی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے.  احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ حکومت کو امید ہے کہ وہ جلد ہی کسانوں کے خدشات کو دور کر لے گی. اور 3دسمبر کو اگلے دور کی میٹنگ میں اس کا حل تلاش کرلیا جائے گا۔

Protesting Farmers حکومت کے ساتھ کسانوں کی بات چیت رہی بے نتیجہ

ملک کی 32 کسان تنظیموں کے نمائندوں اور حکومت کے درمیان. آج تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک وگیان بھون میں بات چیت ہوئی۔ حکومت کی جانب سے زراعت اور کسان بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر.  تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل. اور ان کے ساتھی وزیر مملکت سوم پرکاش اس میٹنگ میں شریک ہوئے۔

اس ملاقات کے بعد زراعت اور کسانوں کی بہبودکے وزیر تومر نے کہا. کہ دونوں فریقین میں میٹنگ کے دوران بہت سے امور پر مفاہمت بنی ہے۔ مذاکرات کا چوتھا مرحلہ 3 دسمبر بروز جمعرات کو ہوگا۔ کسان تنظیمیں بھی اپنے معاملات لائیں گی. اور ان پرغور وخوض ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ارادہ تھا کہ چھوٹے گروپوں میں بات چیت کی جائے.  لیکن کسان سب کی شرکت چاہتے تھے۔ حکومت کو سب سے مل کر بات کرنے پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 دسمبر کو دوپہر 12 بجے بات چیت ہوگی. اور امید ہے کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

جمعرات کو ایک بار پھر میٹنگ ہوگی

کسانوں سے ملاقات میں ، وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے . کسانوں کے سامنے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کسان تنظیموں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ اپنی طرف سے کمیٹی کے لئے 4-5 نام دیں. اور حکومت کی جانب سے بھی اس کمیٹی میں کچھ ممبران ہوں گے۔ کمیٹی میں زرعی ماہرین بھی شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی تینوں نئے زرعی قوانین پر تبادلہ خیال کرے گی . اوریہ دیکھے گی کہ اس میں کیا غلطیاں ہیں . اور ان کی اصلاح کے لئے کیا اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

کسانوں کی بات چیت

اس ملاقات کے بعد ، کسانوں کی تنظیموں کے نمائندوں میںشامل چندا سنگھ نے کہا کہ نئے زرعی قوانین کے ساتھ ، ہماری تحریک پرامن انداز میں جاری رہے گی اور ہم آگے بھی حکومت کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ حل تلاش کرنے کے لئے مزید کوشش کریں گے۔ اس سے قبل آج بی جے پی صدر جے پی نڈا کی رہائش گاہ

پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل نے کسانوں کی تحریک کے مدعے پر میٹنگ کی تھی۔

Protesting Farmers

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago