Urdu News

ایل او سی اور ایل اے سی پر تعینات کئے جائیں گے ٹاٹا کے اے ایل ایس-50 گھومنے والے ڈرون سسٹم 

اے ایل ایس-50

  ہندوستانی فوج 2040 تک تمام 105 ملی میٹر۔ کی توپوں کو 155 ملی میٹر توپوں کے ساتھ تبدیل کرنے کی تیاری

وزارت دفاع سے پہلے سے منظور شدہ کے-9 وجرا ہووتزرز کی خریداری کا عمل بھی شروع 

پاکستان اور چینی سرحد پردیسی ساختہ متحرک ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم لمیٹیڈ کے اے ایل ایس۔50ڈرون سسٹم تیعنات کئے جانے کی تیاری ہے۔ حال ہی میں ان کا پوکھرن فائرنگ رینج میں  تجربہ کیا گیا ہے۔

تجربہ کے دوران ان سسٹم نے اپنی حملے کی صلاحیت کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی وج 2040تک تمام 105 میلی میٹر کی توپوں کو 155ملی میٹر کی توپوں سے بدلنی کی تیاری میں ہے،وزارت دفاع سے پہلے ہی منظور شدہ کے 9وجر ہاوٹزر خریدنے کی کارروائی  بھی شروع کی گئی ہے۔

 ہندوستان کے دور دراز اور اونچائی والے علاقوں سے کام کرنے کے قابل دیسی  متحریک اے ایل ایس۔50ڈرون سسٹم کو ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمس لمیٹیڈ(ٹی اے ایس ایل) نے دیسی طور سے ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ(وی ٹی او ایل) کے لئے ڈیزائن کیا ہے۔

ان کا پچھلے ما ہ راجستھان کے پوکھرن فائرنگ رینج میں کئی دنوں تک معائنہ کیا گیا۔ اے ایل ایس پچاس نام کے اس سسٹم نے ٹرائل کے دوران دھماکہ خیز وارہیڈ سے زمین پر سٹیک نشانہ لگایا۔یہ تجربہ پرائیویٹ صنعت کے لئے ایک میل کا پتھر ہے جس نے ملک میں ہی ڈرون سسٹم کو تیار کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھایا ہے۔

توپ خانے کی ریجیمنٹ بھی ان گھومنے والے غیر انسانی ہوائی گاڑی(یو اے وی) کو پاکستان اور چین کی سرحد پر تعینات کرنے پر غور کر رہی ہے۔

Recommended