وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کو کہا کہ ملک کے کروڑوں ٹیکس دہندگان آج مطمئن ہیں کہ ان کاپیسہ کروڑوں لوگوں کو کھانا کھلانے اور ان کی خدمت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
پچھلی حکومتوں نے غریبوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ترستی تھیں۔ وہ سرکاری دفاتر کے چکر لگاتے تھے لیکن ان کی حکومت غریبوں کے پاس جا کر انہیں سرکاری اسکیموں کا فائدہ دے رہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے دھنتیرس کے موقع پر آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مدھیہ پردیش کے ستنا میں پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین کے تقریباً 4.51 لاکھ استفادہ کنندگان کے گرہ پرویش میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔ دھنتیرس اور دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایک موقع تھا جب ایک امیر آدمی ہی اس تہوار پر گاڑی، مکان اور مہنگی جائیداد خرید سکتا تھا۔ لیکن آج ملک کے غریب دھنتیرس پر گرہ پرویش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کی مستفید خواتین کو گھر کی مالکن بننے پر مبارکباد دی۔