Urdu News

ٹیکنالوجی اور ہنر دو اہم ستون:نوجوانوں کے لیے اہم کیوں؟

سیمیکون انڈیا فیوچرڈیزائن بھارت میں سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو متحرک کرنے کا باعث بنے گا کل آئی آئی ٹی دہلی میں سیمیکون انڈیا فیوچرڈیزائن روڈ شو کو جھنڈی دکھائیں گے

 الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ہنرمندی کی ترقی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج 2014 سے پہلے اور 2014 کے بعد کے ہندوستان کے درمیان موازنہ کیا، جب جناب نریندر مودی جی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، اور کہا کہ آج ملک اس مقام پر ہے جواس کی تاریخ کا سب سے دلچسپ دور ہے۔

نیو انڈیا، ینگ انڈیا سیریزکے ایک حصے کے طور پر  ایچ  آر  آئی ٹی  گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، غازی آباد میں طلباکے ساتھ ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا، آزاد ہندوستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلے کبھی بھی نوجوان ہندوستانیوں کے لیے اتنے مواقع دستیاب نہیں تھے۔

یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان کبھی غریب نہیں تھا، لیکن اس کے نیتا (رہنماؤں) نے اسے غریب بنا دیا، وزیر نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح پرانے ہندوستان میں بدعنوانی، اقربا پروری وغیرہ پھیلی ہوئی تھی اور اس کے برعکس نئے ہندوستان کے مواقع سے بھرپور دور کا آغاز ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت اپنی مختلف فعال اور عوام نواز پالیسیوں اور پروگراموں کے ذریعے ملک میں نئی تبدیلیاں لا رہی  ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر فعال جمہوریت اور گورننس کے پرانے بیانیے کو فعال جمہوریت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پچھلے آٹھ سالوں میں ہندوستان کی ترقی پر کچھ اعداد و شمار بتاتے ہوئے، شری راجیو چندر شیکھر نے کہا، “آج، نوجوان ہندوستانی ہندوستان کے ٹیکڈ میں ملک کی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ 90,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس ہیں، جن میں 110 یونیکورن شامل ہیں، جس میں نوجوان ہندوستانی بڑا حصہ ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت اور کوششوں اور کسی بھی تعلق یا مشہور آخری نام کی وجہ سے کامیابی حاصل کی ہے۔

Recommended