Urdu News

ایمس ا ور آر ایم ایل میں تیجس آکسیجن پلانٹ شروع

نگرنار اسٹیل پلانٹ

ایمس ا ور آر ایم ایل میں تیجس آکسیجن پلانٹ شروع

نئی دہلی ، 06 مئی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم کیئر فنڈزسے دہلی کے ایمس ٹروما سنٹر اور آر ایم ایل اسپتال میں آکسیجن پلانٹ لگا کر بدھ کے روز اسے چالو کردیا گیا۔ منگل کے روز دونوں اسپتالوں کے لیے پلانٹ کا سامان دارالحکومت پہنچا۔ اس ہفتے صفدرجنگ اسپتال ، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج اور ایمس ،جھجر(ہریانہ) میں پلانٹ لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ یہ میڈیکل آکسیجن پلانٹ (ایم او پی) لائٹ کامبیٹ ائیرکرافٹ (ایل سی اے) تیجس میں فلائٹ کے دوران آکسیجن پیدا کرنے کے لئے فروغ دی گئی ٹکنالوجی کی بنیاد پرتیارکئے گئے ہیں۔

یہ پلانٹ 4 مئی کو دہلی کے ایمس ٹروما سنٹر اور آر ایم ایل اسپتال میں لگائے جانے کے لیے دہلی پہنچے اور انہیں فوری طور پر دونوں اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ راتوں رات ان پلانٹوں کی تنصیب کی تکمیل کے بعد ، پلانٹ کا بدھ کے روز ٹرائل کیا گیا۔ ٹرائل کامیاب ہونے کے بعد ان پلانٹس کوچالو کردیا گیا تھا۔ اس طرح کے پلانٹ سے 24 گھنٹوں کے اندر 47 لیٹر کے 197 سلنڈر کم سے کم 150 مرتبہ بھر سکتے ہیں۔

 ہر روز ، اس طرح کے پلانٹ سے کسی بھی اسپتال میں 195 مریضوں کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے۔ ڈی آر ڈی او کو پلاننگ کرنے سے لے کر اسپتال میں پلانٹ لگا کراسے چالو کرنے میں صرف ایک ہفتہ لگا ہے۔ انپلانٹس کو ایمس اور آر ایم ایل کے موجودہ آکسیجن اسٹوریج سے جوڑ دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ، یہ آکسیجن پلانٹس صفدرجنگ اسپتال ، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج ، ایمس جھجر ہریانہ میں لگائے جائیں گے۔

Recommended