Urdu News

دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جا سکتا، امیت شاہ کے بیان پر کیا ہے آپ کی رائے؟

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

نئی دہلی،18؍نومبر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ دہشت گردی کی مالی اعانت دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے جس کا خطرہ کسی مذہب یا گروہ سے نہیں جوڑا جا سکتا اور نہ ہی  جوڑا جانا چاہئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد تشدد کرنے، نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور مالی وسائل اکٹھا کرنے کے لیے مسلسل نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں اور دہشت گرد بنیاد پرست مواد پھیلانے اور اپنی شناخت چھپانے کے لیے تاریک نیٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہبلاشبہ دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ دہشت گردی کی مالی معاونت خود دہشت گردی سے بھی زیادہ خطرناک ہے کیونکہ دہشت گردی کے ‘ ذرائع اور طریقے’ اس طرح کی فنڈنگ سے پروان چڑھتے ہیں۔

اس کے علاوہ، دہشت گردی کی مالی اعانت دنیا کے ممالک کی معیشت کو کمزور کرتی ہے۔ امت شاہ نے دہلی میں وزارت داخلہ کے زیر اہتمام تیسری  ‘دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف وزارتی کانفرنس’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا جے ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خطرے کو کسی مذہب، قومیت یا گروہ سے منسلک نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ہونا چاہیے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے، ہم نے سیکورٹی کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ قانونی اور مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔

پاکستان پر پردہ دار حملہ کرتے ہوئے، امت شاہ نے کہا کہ ایسے ممالک ہیں جو “دہشت گردی سے لڑنے کے ہمارے اجتماعی عزم کو کمزور کرنے یا اس میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں”۔انہوں نے کہا کہ “ہم نے دیکھا ہے کہ کچھ ممالک دہشت گردوں کو تحفظ اور پناہ دیتے ہیں۔

Recommended