Urdu News

وادی کشمیر میں شام ہوتے ہی دہشت گردوں کے دو حملے، فورسز کا آفیسر زخمی جبکہ سونار ہلاک

وادی کشمیر میں شام ہوتے ہی دہشت گردوں کے دو حملے، فورسز کا آفیسر زخمی جبکہ سونار ہلاک

وادی کشمیر میں شام ہوتے ہی دہشت گردوں کے دو حملے، فورسز کا آفیسر زخمی جبکہ سونار ہلاک

Terrorist Attack in Kashmir

سرینگر ،31 دسمبر (ہ س)۔

وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے علاقے سرائے بالا میں شام ہوتے ہی ایک سونار. جو اپنے دکان پر بیٹھا تھا پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ اسے اگرچہ اسپتال فوری طور لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے ہندوستھان سماچار کو بتایا کہ دہشت گردوں نے سرائے بالا میں سونار ستپال نچل پر فائرنگ کی۔ اسے تشویشناک حالت میں قریب کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایم ایچ ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ سونار کو اسپتال لایا گیا تھا. لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ اس عہدیدار نے بتایا کہ حملے کے فورا بعد ہی حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

بٹالین کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر دستی بم پھینکا

اسی دوران جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سنگم کے علاقے میں سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ کے بعد مشتبہ دہشت گردوں نے شام ہوتے ہی یو بی جی ایل دستی بم سے حملہ کیا جس کی وجہ سے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سی آر پی ایف کی 90 بٹالین کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر دستی بم پھینکا . جس کے بعد فائرنگ کی گئی ، جس پر فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ 90 بٹالین کے سی آر پی ایف افسر کو چوٹیں آئیں . جو کہ ایس ڈی ایچ بیجبہڑا میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے مزید کہا. کہ حملہ آوروں کا پتہ لگانے کے لئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

Terrorist Attack in Kashmir

Recommended