جموں و کشمیر کے ترال میں دہشت گردوں نے ایس پی او اور اس کی اہلیہ کو ہلاک کردیا
نئی دہلی / سری نگر ، 28 جون (انڈیا نیرٹیو)
جموں و کشمیر کے ترال سیکٹر میں دہشت گردوں نے اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) فیاض احمد اور اس کی اہلیہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ جب کہ بیٹی شدید زخمی ہے۔
اتوار کو دہشت گردSPO فیاض احمد کے گھر میں داخل ہوئے اور 41- سالہ فیاض احمد اور اس کی بیوی پر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہری پری گام ترال علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ میں فیاض احمداوراس کی بیوی کی موت ہوگئی جب کہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔ بیٹی کی حالت تشویشناک ہے اور اسے سری نگر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس وقت پولیس پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کر رہی ہے۔