Urdu News

کیرالہ میں بھارت کے پہلے مکمل بین الاقوامی کروز ٹرمینل کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

Text of PM’s address at the inauguration of India's first full-fledged international cruise terminal in Kerala

  کیرالہ کے گورنر جناب عارف محمد خان، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین، کابینہ کے میرے ساتھی جناب دھرمیندر پردھان، وزیر مملکت جناب من سکھ منڈاویا جی، وزیر مملکت جناب مرلی دھرن جی، ڈائس سے الگ تشریف فرما معززین،

دوستو،

نمسکارم کوچی، نمسکارم کیرالہ۔ بحر عرب کی ملکہ ہمیشہ کی طرح حیرت انگیز ہے۔ آپ سب کے درمیان موجودگی سے مجھے انتہائی مسرت ہورہی ہے۔ آج ہم یہاں ترقی کا جشن منانے کے لئے جمع ہوئے ہیں، کیرالہ اور بھارت کی ترقی کا جشن۔ آج جن کاموں کا افتتاح کیا جارہا ہے وہ کئی شعبوں پر محیط ہے۔ اس سے بھارت کے ترقیاتی مدارج کو تقویت ملے گی۔

دوستو،

دو سال قبل میں کوچی ریفائنری گیا تھا۔ یہ بھارت کی جدید ترین ریفائنریوں میں سے ایک ہے۔ آج ایک بار پھر کوچی سے ہم کوچی ریفائنری کے پروپائیلین ڈیرائیویٹیوس پیٹرو کیمیکلس کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کررہے ہیں۔ یہ پروجیکٹ آتم نربھر بھارت کی سمت میں ہمارے سفر کو تقویت دینے میں مدد کرے گا۔ اس کمپلیکس کی مدد سے غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ اس سے متعدد صنعتوں کو فائدہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

دوستو،

کوچی صنعت و تجارت کا ایک شہر ہے۔ اس شہر کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وقت گراں قدر جوہر ہے۔ وہ مناسب کنیکٹیوٹی کی اہمیت کو بھی سراہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قوم کے نام رو-رو ویسلس کا وقف کیا جانا خاص ہے۔ سڑک کے راستے تقریباً 30 کلومیٹر کی دوری آبی گزرگاہوں کے توسط سے 3.5 کلومیٹر کی ہوجائے گی۔ اس کا مطلب ہے: سہولت میں اضافہ، تجارت میں اضافہ، صلاحیت سازی میں اضافہ، بھیڑبھاڑ میں کمی، آلودگی میں کمی، نقل و حمل کی لاگت میں کمی۔ کیرالہ کے گورنر جناب عارف محمد خان، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین، کابینہ کے میرے ساتھی جناب دھرمیندر پردھان، وزیر مملکت جناب من سکھ منڈاویا جی، وزیر مملکت جناب مرلی دھرن جی، ڈائس سے الگ تشریف فرما معززین،

دوستو،

نمسکارم کوچی، نمسکارم کیرالہ۔ بحر عرب کی ملکہ ہمیشہ کی طرح حیرت انگیز ہے۔ آپ سب کے درمیان موجودگی سے مجھے انتہائی مسرت ہورہی ہے۔ آج ہم یہاں ترقی کا جشن منانے کے لئے جمع ہوئے ہیں، کیرالہ اور بھارت کی ترقی کا جشن۔ آج جن کاموں کا افتتاح کیا جارہا ہے وہ کئی شعبوں پر محیط ہے۔ اس سے بھارت کے ترقیاتی مدارج کو تقویت ملے گی۔

دوستو،

دو سال قبل میں کوچی ریفائنری گیا تھا۔ یہ بھارت کی جدید ترین ریفائنریوں میں سے ایک ہے۔ آج ایک بار پھر کوچی سے ہم کوچی ریفائنری کے پروپائیلین ڈیرائیویٹیوس پیٹرو کیمیکلس کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کررہے ہیں۔ یہ پروجیکٹ آتم نربھر بھارت کی سمت میں ہمارے سفر کو تقویت دینے میں مدد کرے گا۔ اس کمپلیکس کی مدد سے غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ اس سے متعدد صنعتوں کو فائدہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

دوستو،

کوچی صنعت و تجارت کا ایک شہر ہے۔ اس شہر کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وقت گراں قدر جوہر ہے۔ وہ مناسب کنیکٹیوٹی کی اہمیت کو بھی سراہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قوم کے نام رو-رو ویسلس کا وقف کیا جانا خاص ہے۔ سڑک کے راستے تقریباً 30 کلومیٹر کی دوری آبی گزرگاہوں کے توسط سے 3.5 کلومیٹر کی ہوجائے گی۔ اس کا مطلب ہے: سہولت میں اضافہ، تجارت میں اضافہ، صلاحیت سازی میں اضافہ، بھیڑبھاڑ میں کمی، آلودگی میں کمی، نقل و حمل کی لاگت میں کمی۔

Recommended