Urdu News

ریاستی اور ضلعی افسران کے ساتھ وزیر اعظم کے تبادلہ خیال کا متن

وزیر اعظم

 نئی دہلی،  20/مئی2021 ۔کورونا کی دوسری لہر سے لڑنے کے لئے، اضلاع کے آپ سب سے اہم جانباز ہیں۔ سو برسوں میں آئی اس سب سے بڑی آفت میں ہمارے پاس جو وسائل تھے، ان کا بہتر سے بہتر استعمال کرکے آپ نے اتنی بڑی لہر کا مقابلہ کیا ہے۔

ساتھیو،

آپ سے بات چیت کی شروعات میں، میں آپ کو وہ دن یاد دلانا چاہتا ہوں، جب آپ اس سروس میں آنے کی تیاری کررہے تھے۔ آپ یاد کیجئے، جب آپ سول سروسیز یا دیگر امتحانات کی تیاریوں میں مصروف تھے تو آپ اپنی محنت پر، اپنے کام کرنے کے طریقے پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتے تھے۔ آپ جس بھی علاقے میں رہے ہوں، وہاں کی چھوٹی چھوٹی باریکیوں سے متعارف ہوتے ہوئے، آپ سوچتے تھے کہ میں اس دقت کو اس طرح دور کروں گا۔

آپ کی یہی سوچ آپ کی کامیابی کا زینہ بھی بنی۔ آج حالات نے آپ کو اپنی صلاحیتوں کا نئے طریقے سے امتحان دینے کا موقع دیا ہے۔ اپنے ضلع کی چھوٹی سے چھوٹی دقت کو دور کرنے کے لئے، پوری حساسیت کے ساتھ لوگوں کے مسائل کا حل کرنے کے لئے، آپ کا ہی جذبہ کام آرہا ہے۔

ہاں، کورونا کے اس دور نے آپ کے کام کو پہلے سے کہیں زیادہ چیلنجنگ اور ڈیمانڈنگ بنادیا ہے۔ وبا جیسی آفت کے سامنے سب سے زیادہ اہمیت ہماری حساسیت اور ہمارے حوصلے کی ہی ہوتی ہے۔ اسی جذبے سے آپ ایک ایک فرد تک پہنچ کر جیسے کام کررہے ہیں، اس کو مزید طاقت کے ساتھ اور زیادہ بڑے پیمانے پر کرتے رہنا ہے۔نئی دہلی،  20/مئی2021 ۔کورونا کی دوسری لہر سے لڑنے کے لئے، اضلاع کے آپ سب سے اہم جانباز ہیں۔ سو برسوں میں آئی اس سب سے بڑی آفت میں ہمارے پاس جو وسائل تھے، ان کا بہتر سے بہتر استعمال کرکے آپ نے اتنی بڑی لہر کا مقابلہ کیا ہے۔

ساتھیو،

آپ سے بات چیت کی شروعات میں، میں آپ کو وہ دن یاد دلانا چاہتا ہوں، جب آپ اس سروس میں آنے کی تیاری کررہے تھے۔ آپ یاد کیجئے، جب آپ سول سروسیز یا دیگر امتحانات کی تیاریوں میں مصروف تھے تو آپ اپنی محنت پر، اپنے کام کرنے کے طریقے پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتے تھے۔ آپ جس بھی علاقے میں رہے ہوں، وہاں کی چھوٹی چھوٹی باریکیوں سے متعارف ہوتے ہوئے، آپ سوچتے تھے کہ میں اس دقت کو اس طرح دور کروں گا۔

آپ کی یہی سوچ آپ کی کامیابی کا زینہ بھی بنی۔ آج حالات نے آپ کو اپنی صلاحیتوں کا نئے طریقے سے امتحان دینے کا موقع دیا ہے۔ اپنے ضلع کی چھوٹی سے چھوٹی دقت کو دور کرنے کے لئے، پوری حساسیت کے ساتھ لوگوں کے مسائل کا حل کرنے کے لئے، آپ کا ہی جذبہ کام آرہا ہے۔

ہاں، کورونا کے اس دور نے آپ کے کام کو پہلے سے کہیں زیادہ چیلنجنگ اور ڈیمانڈنگ بنادیا ہے۔ وبا جیسی آفت کے سامنے سب سے زیادہ اہمیت ہماری حساسیت اور ہمارے حوصلے کی ہی ہوتی ہے۔ اسی جذبے سے آپ ایک ایک فرد تک پہنچ کر جیسے کام کررہے ہیں، اس کو مزید طاقت کے ساتھ اور زیادہ بڑے پیمانے پر کرتے رہنا ہے۔

Recommended