Urdu News

دیوالی کے موقع پر جموں و کشمیر کے نوشہرہ میں ہندوستانی مسلح افواج کے جوانوں کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن

ہندوستانی مسلح افواج کے جوانوں کے ساتھ وزیر اعظم

 

 

بھارت ماتا کی جے!

بھارت ماتا کی جے!

بھارت ماتا کی جے!

دیوالی کا آج مبارک تہوار ہے اور ہر کسی کا من کرتا ہے کہ دیوالی اپنی فیملی کے لوگوں کے درمیان منائے۔ میرا بھی من کرتا ہے کہ میں دیوالی اپنے اہل خانہ کے درمیان مناؤں اور اسی لیے ہر دیوالی میں میرے اہل خانہ کے درمیان منانے کےلیے آتا ہوں کیوں کہ آپ میرے اہل خانہ ہیں، میں آپ کی فیملی کا ساتھی ہوں۔ میں آپ کی فیملی کے ایک رکن کے طور پر آیا ہوں۔ آپ سبھی کے درمیان آنا، جو جذبہ اپنی فیملی کے درمیان جاکر پیدا ہوتا ہے، وہی جذبہ میرے من میں ہوتا ہے اور جب سے میں اس آئینی ذمہ داری کو سنبھال رہا ہوں، آج اس کو 20 سال سے بھی زیادہ وقت ہو گیا ہے۔ بہت لمبے عرصے تک مجھے ہم وطنوں نے اس قسم کی خدمت کا موقع دیا۔ پہلے گجرات والوں نے دیا، اب ملک کے شہریوں نے دیا۔ لیکن میں نے ہر دیوالی سرحد پر تعینات آپ میرے اہل خانہ کے درمیان گزاری ہے۔ آج میں پھر آپ کے درمیان آیا ہوں، آپ سے نئی توانائی لے کر جاؤں گا، نیا امنگ لے کر جاؤں گا، نیا اعتماد لے کر جاؤں گا۔ لیکن میں اکیلا نہیں آیا ہوں۔ میں میرے ساتھ 130 کروڑ ہم وطنوں کے آشیرواد آپ کے لیے لے کر آیا ہوں، ڈھیر سارا آشیرواد لے کر آیا ہوں۔ آج شام کو دیوالی پر ایک چراغ، آپ کی بہادری کو، آپ کی شجاعت کو، آپ کی ہمت کی، آپ کی قربانی اور مشقت کے نام پر اور جو لوگ ملک کی حفاظت میں مصروف ہیں، ایسے آپ سب کے لیے ہندوستان کا ہر شہری اس چراغ کی روشنی کے ساتھ آپ کو بے شمار نیک خواہشات بھی دیتا رہے گا۔ اور آج تو مجھے پختہ یقین ہے کہ آپ گھر پر بات کریں گے، ہو سکتا ہے تو فوٹو بھی بھیج دیں گے اور مجھے پورا یقین ہے آپ کہیں گے ہاں یار اس بار تو دیوالی کچھ اور تھی، کہیں گے نا۔ دیکھئے آپ رِلیکس ہو جائیے، کوئی آپ کو دیکھتا نہیں ہے، آپ فکر مت کیجئے۔ اچھا آپ یہ بھی بتائیں گے نا کہ مٹھائی بھی بہت کھائی تھی، نہیں بتائیں گے؟

ساتھیوں،

آج میرے سامنے ملک کے جو جوان ہیں، ملک کی جو بہادر بیٹیاں ہیں، وہ بھارت ماں کی ایسی خدمت کر رہی ہیں، جس کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا ہے، کسی کسی کو ہی ملتا ہے۔ جو موقع آپ کو ملا ہے۔ میں دیکھ رہا ہوں، میں محسوس کر رہا ہوں آپ کے چہرے کے اُن مضبوط جذبات کو میں دیکھ رہا ہوں۔ آپ عزائم سے بھرے ہوئے ہیں اور یہی آپ کے عزائم، یہی آپ کی بہادری کے جذبات، چاہے ہمالیہ ہو، ریگستان ہو، برفیلی چوٹیاں ہوں، گہرے پانی ہوں، کہیں پر بھی آپ لوگ ماں بھارتی کا ایک جیتا جاگتا تحفظاتی کور ہیں۔ آپ کے سینے میں وہ جذبہ ہے جو 130 کروڑ ہم وطنوں کو بھروسہ ہوتا ہے، وہ چین کی نیند سو سکتے ہیں۔ آپ کی قابلیت سے ملک میں امن و تحفظ ایک بے فکری ہوتی ہے، ایک اعتماد ہوتا ہے۔ آپ کی شجاعت کی وجہ سے ہمارے تہواروں میں روشنی پھیلتی ہے، خوشیاں بھر جاتی ہیں، ہمارے تہواروں میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔ ابھی دیوالی کے بعد گووردھن پوجا، پھر بھیا دوج اور چھٹھ تہوار بھی بالکل گنتی کے دنوں میں سامنے آ رہا ہے۔ آپ کے ساتھ ہی میں سبھی ہم وطنوں کو نوشہرہ کی اس خوبصورت سرزمین سے، ان سبھی تہواروں کے لیے ہم وطنوں کو بھی بہت بہت نیک مبارکباد دیتا ہوں۔ ملک کے دیگر حصوں میں بڑی تعداد میں لوگ آج دیوالی کا جب دوسرا دن ہوتا ہے تو نئے سال کی بھی شروعات کرتے ہیں اور ہمارے یہاں تو حساب کتاب بھی دیوالی سے پورا ہوتا ہے اور دیوالی کے دوسرے دن سے شروع ہوتا ہے۔ خاص کر گجرات میں کل نیا سال ہوتا ہے۔ تو میں آج نوشہرہ کی اس بہادر سرزمین سے گجرات کے لوگوں کو بھی اور جہاں جہاں نیا سال مناتے ہیں، ان سب کو بھی بے شمار خوشیوں کی مبارکباد ان کے لیے دیتا ہوں۔

Recommended