Urdu News

وارانسی کے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور صف اول کے کارکنان کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت کا متن

وزیراعظم

 ساتھیو،

جب کوششوں میں حساسیت  ہو، خدمت کا جذبہ ہو، لوگوں کی تکلیفوں  کا احساس ہو، سائنس لیڈ اپروچ ہو ، تو زمین پر کیا گیا کام  نظر بھی آتا ہے۔ مجھے یاد ہے پوروانچل میں پہلے کس طرح  بچوں میں دماغی بخاری والی بیماری کا قہر برپا تھا۔ دماغی بخار سے ہر سال ہزاروں بچوں کی افسوسناک موت ہوجاتی تھی ،بے شمار اور آپ کو یاد ہوگا  آج ہمارے یوگی جی جو وزیر اعلی ہیں ،وہ  جب پہلے ایم پی تھے ، پارلیمنٹ میں،  ان بچوں کی زندگی کو جس طرح سےبچوں کی موت  ایک کے بعد ایک ہوتی رہتی تھی، وہ پھوٹ پھوٹ کرکے  پارلیمنٹ میں روئے تھے، اس وقت کی حکومتوں سے مانگ کرتے تھے  کہ ان بچوں کو بچایئے ، کچھ انتظام کیجئے ،رو پڑتے تھے وہ ، ہزاروں بچے مرتے تھے اور یہ سلسلہ سال در سال چلا تھا۔ یوگی جی پارلیمنٹ میں تھے ، کرتے رہے۔ لیکن جب یوگی جی یوپی کے وزیر اعلی بنے  اور  حکومت ہند اور ریاستی حکومت نے مل کرکے ، انہوں نے  اس دماغی بخار کے خلاف ایک بہت بڑی مہم شروع کی ، آپ تمام لوگ  اس سے بخوبی واقف ہیں اور  کافی تعداد میں  ہم  بچوں کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کافی حد تک اس بیماری کو ہم کنٹرول میں لا پائے ہیں۔اس کا بہت بڑا فائدہ   پوروانچل کے لوگوں  کو ہوا ہے ، یہاں کے بچوں کو ہو ہے۔ یہ  مثال ہمیں دکھاتی ہے کہ  اسی طرح کی حساسیت ،محتاط طریقے  کے ساتھ   ہمیں مسلسل  کام کرتے رہنا ہے۔ ہمیں یہ یاد رکھنا ہے کہ ہماری لڑائی  ایک نظر نہ آنے والے  اور روپ بدلنے  والے ایک  چالاک قسم کے دشمن کے خلاف ہے۔ اس لڑائی میں  ہمیں کورونا سے اپنے بچوں کو بچاکر رکھنا ہے ، ان کے لئے بھی خصوصی تیاری کرنی ہے۔ میں  ابھی گزشتہ دنوں  یوپی کے افسروں سے بات کر رہا تھا ، تو  آپ کے چیف سکریٹری تیواری جی نے بہت تفصیل سے مجھے بتایا کہ انہوں نے پیڈیئٹرک  کے لئے ، بچوں  کو اگر کورونا ہوتا ہے تو  کیا کیا کرنا چاہیے، پورا نظام تیار کیا اور  کافی اچھا لگا مجھے کہ  وقت سے پہلے  فعال طریقے سے اتر پردیش حکومت اس پر کام کر رہی ہے ۔ کافی کام شروع کیا جاچکا ہے۔

 

Recommended