Urdu News

آکسیجن بحران اور طوفان ’یاس‘ سے مقابلے میں مصروف ہیں فضائیہ اور بحریہ

آکسیجن بحران اور طوفان ’یاس‘ سے مقابلے میں مصروف ہیں فضائیہ اور بحریہ

دونوں فوجوں نے اپنے اپنے جہاز تعینات کیے

فضائیہ اور بحریہ ملک کو آکسیجن بحران سے باہر نکالنے کے ساتھ ہی آنے والے گردابی طوفان ’یاس ‘ سے مقابلہ کرنے کی بھی تیاریاں کر رہے ہیں۔دونوں افواج نے اپنے اپنے جہازوں اور طیاروں کے سا تھ راحت اور بچاوٹیموں کو بھی تعینات کیا ہے ۔این ڈی آر ایف نے 65ٹیمیں دستیاب کرائیں ہیں اور 20ٹیموں کو ریزرو میں تیار رکھا ہے جنہیں فضایہ نے ایئر لفٹ کر کے گردابی طوفان سے متاثر ہونے والے ممکنہ سرحدی علاقوں میں پہنچا دیا ہے ۔ 

فضائیہ نے پٹنہ اور وارانسی سے پانچ سی -130 ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعہ این ڈی آر ایف کے 21ٹن راحت اور بچاو سامان کولکاتہ کے ساحل پر پہنچا دیئے ہیں۔

 اسی طرح ، این ڈی آر ایف کے 334 اہلکاروں کو ارکونم (تمل ناڈو) سے پورٹ بلیئر تک ایئر لفٹ کیا ہے۔ فضائیہ نے طوفان تاو تے کے دوران 21مئی سے اب تک 606ملازمین اور این ڈی آر ایف کے 57 ٹن بوجھ کو ایئر لفٹ کیا ہے ۔ فضائیہ کے ایک سی۔17،03سی۔130اور02 اے اے این ۔32 ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعہ جام نگر (گجرات) سے بھونیشور اور کولکاتہ کے لئے 03سی ۔130 اور ایک آئی ایل ۔76طیاروں سے این ڈی آر ایف اہلکاروں کو ایئر لفٹ کیا ہے ۔ فضایہ نے طوفان تاوتے سے مقابلہ کرنے کے لئے بھی جزیرہ نما بھارت میں 16ٹرانسپورٹ طیاروں اور 18ہیلی کاپٹروں کو تعینات کیا تھا۔

 اس کے علاوہ ، ایئر فورس نے ملک کو آکسیجن کے بحران سے نکالنے کے لیے 20 مئی تک ہندوستان اور بیرون ملک کی 1326 سے زیادہ پروازیں بھیجیں۔ ان میں سے 151 پروازیں بین الاقوامی اور 1175 پروازیں گھریلو ہیں۔ ایئر فورس کے ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز نے بین الاقوامی پروازوں میں 715 گھنٹے اور گھریلو پروازوں میں 1668 گھنٹے صرف کیے ہیں۔ ایئر فورس اب تک سنگاپور ، تھائی لینڈ ، دبئی ، فرینکفرٹ ، جرمنی ، برطانیہ ، آسٹریلیا ، انڈونیشیا ، متحدہ عرب امارات ، اسرائیل ، فرانس ، بیلجیم جیسے ممالک کے لیے پرواز کر چکی ہیں ۔ اس دوران 12,170 ٹن آکسیجن ٹینکرس ، کرائیوجنک آکسیجن کنٹینرس ، آکسیجن کونٹریٹرس ، وینٹیلیٹر ، دوائیں اور ضروری کووڈ 19 طبی آلات ہوائی جہاز سے ایئر لفٹ کئے گئے ہیں۔ یہ بیرون ملک سے 1,422 ٹن اور گھریلو پروازوں سے 10,748 ٹن نقل و حمل کیا ہے ۔

Recommended