Urdu News

آرمی چیف نے مشرقی لداخ کے سیاچن میں فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی

آرمی چیف نے مشرقی لداخ کے سیاچن میں فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی

آرمی چیف نے مشرقی لداخ کے سیاچن میں فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی

آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے نے سیاچن اور مشرقی لداخ کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جنرل نرونے نے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور دشوارگزار خطے ، اونچائی اور موسم کی نامسائد صورت حال میں تعینات ہونے کے دوران ان کے عزم اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔ 

آرمی چیف کوبعد میں 14 ویں فائر اینڈ فیوری کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن نے موجودہ سیکورٹی کی صورتحال اور کور زون میں آپریشنل تیاریوں کے سلسلے میں معلومات دی۔ ان کے ہمراہ شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی بھی تھے۔ آرمی چیف 28 اپریل کو اپنے دورے سے واپس آئیں گے۔

سیاچن میں شہید ہوئے دو فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

سیاچن میں گشت کے دوران برفانی تودے گرنے کے باعث شہید ہوئے پنجاب ریجمنٹ کے دونوجوانوں کو آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے اور ناردرن کمانڈ آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے منگل کے روز خراج عقیدت پیش کیا ۔

اتوار کے روز سیاچن میں تعینات فوج کے چھ اہلکار گشت کے دوران برفانی تودے گرنے کے دوران دب گئے ۔فوج کے ایولانچ پینتھرس اور ماونٹین ریسکیو ٹیموں نے سیاچن کے حنیف سب سیکٹر میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا اور ان فوجیوں کو بچایا۔ اس دوران ، پنجاب کے ضلع مانسہ کے گاوں حکم والا کے سپاہی پربھجیت سنگھ اور ضلع برنالہ کے کرم گڑھ کے سپاہی امردیپ سنگھ شہید ہوگئے۔ دیگر چار جوانوں کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا ہے جو فی الحال لیہ میں زیر علاج ہیں۔

 شہید ہوئے پنجاب ریجمنٹ کے دونوں فوجیوں کے جسد خاکی سیاچن کے بیس کیمپ میں سلامی دینے کے بعد لیہ لائے گئے۔ رسمی مراحل کو مکمل کرنے کے بعد ، ان کی میت کو بدھ کے روز خصوصی فوجی طیارے کے ذریعے چنڈی گڑھ روانہ کیا جائے گا۔ وہاں سڑک کے ذریعے پورے احترام کے ساتھ ان کے جسد خاکی کوان کے گھر وں تک پہنچایا جائے گا۔ ناردرن کمانڈ کے آرمی کمانڈر وائی کے جوشی نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ان فوجیوں کی شہادت کو سلام پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے غم کی اس گھڑی میں ہمدردی کا اظہار کیا۔

Recommended