Urdu News

بی جے پی نے لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی چناؤ کے لیے گیارہ امیدواروں کی فہرست جاری کی

بی جے پی نے لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی چناؤ کے لیے گیارہ امیدواروں کی فہرست جاری کی

بی جے پی نے لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے کرناٹک میں بیلگام لوک سبھا سیٹ کے ضمنی چناؤ کے لیے منگلا سُریشAngadi کو اور آندھرا پردیش میں تروپتی لوک سبھا سیٹ کے لیے کے رتنا پربھا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

ان کے علاوہ گنگا نارائن سنگھ، جھارکھنڈ میں مادھو پور اسمبلی سیٹ سے، اَشرِت پٹنائک اڈیشہ میںPipiliسیٹ سے چناؤ لڑیں گے جب کہ مدھیہ پردیش میں داموہ سیٹ سے راہل سنگھ اور راجستھان میں راج سَمند اسمبلی سیٹ سے دیپتی مہیشوری کو پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

مختلف ریاستوں میں لوک سبھا کے حلقوں اور 14 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے 17 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Recommended