Urdu News

کورونا وائرس وباکے پیش نظر بی جے پی سات سال مکمل ہونے پر کوئی تقریب منعقد نہیں کرے گی

@JPNadda

کورونا وائرس  وباکے پیش نظر بی جے پی سات سال مکمل ہونے پر کوئی تقریب منعقد نہیں کرے گی

کورونا وائرس وباکے پیش نظربی جے پی آج نریندر مودی حکومت کے سات سال مکمل ہونے کی کوئی تقریب منعقد نہیں کرے گی۔ پارٹی لیڈرس اور ورکرس سیوا ہی سنگھٹن مہم دو کے تحت اس دِن کو منانے کے لیے ملک بھر کے ایک لاکھ گاﺅوں میں کورونا سے متعلق بیداری اور امدادی مہم منعقد کریں گے۔

بی جے پی نے گاﺅوں میں لوگوں تک پہنچنے کے لیے اپنے لیڈروں اور کارکنوں کو کام سونپے ہیں۔ مرکزی وزرا، ریاستی وزرا، ممبران پارلیمنٹ، MLAsسے کم از کم 2 گاﺅوں میں اس مہم میں شامل ہونے کے لیے کہا ہے۔اس موقع پر پارٹی لیڈرس لوگوں کو سینی ٹائزرس، ماسک، Oxymeters اور دیگر سامان بھی تقسیم کریں گے۔

بی جے پی صدر جے پی نڈّا، بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں سے ان بچوں کی مدد کے لیے ایک خصوصی اسکیم شروع کرنے کے لیے کہا ہے جنھوں نے کورونا وائرس  کے سبب اپنے والدین کو کھو دیا ہے۔

نڈا نے مودی حکومت کے سات سال پورے ہونے پر مبارک باد پیش کی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو این ڈی اے حکومت کے سات سال پورے ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

اتوار کے روز ، نڈا نے ٹویٹ کیا ’وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی حکومت کے سات سال پورے ہونے پر دلی مبارک باد اور پورے این ڈی اے پریوار کو نیک خواہشات۔ مودی کی قیادت میں ، ہم اس دن کویوم خدمت کے طور پر منائیں گے۔ کروڑوںکارکنان آج 1 لاکھ گاوں میں خدمت کا کام کریں گے۔

بی جے پی صدر نے مزید کہا ’کورونا مدت کے دوران ، وزیر اعظم نے فوری ہی امدادی پیکجوں کا اعلان کیا ، ہر ہندوستانی کی فکر کرتے ہوئے۔ سرکاری مشینری ، تنظیم اور سب کو ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

امت شاہ نے حکومت کے 7سال پورے ہونے پر مبارک باد پیش کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے این ڈی اے حکومت کی ساتویں سالگرہپر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے ترقی ، سلامتی ، عوامی فلاح و بہبود اور تاریخی اصلاحات کے متوازی ہم آہنگی کی ایک انوکھی مثال قائم کی ہے اور ہندوستان کو مضبوط بنایا ہے ۔

اتوار کو ایک ٹویٹ میں اپنے مبارک بادی پیغام میں امت شاہ نے کہا ’میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت کو بے مثال کامیابیوں سے بھرے 7 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا’مودی سرکار نے ترقی ، سلامتی ، عوامی فلاح و بہبود اور تاریخی اصلاحات کے متوازی ہم آہنگی کی انوکھی مثال پیش کی ہے۔ ان 7 سالوں میں ، مودی جی نے اپنے عزم کے ساتھ ایک طرف ملک کے مفاد کو بالاتر رکھ کر ہمہ جہت اور فلاحی پالیسیوں کے ذریعہ غریبوں ، کسانوں اور محروم طبقات کو ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑ کران کی زندگیاں بہتر بنائیں اور دوسری طرف ، ہندوستان کو ایک مضبوط ملک بنا دیا۔

Recommended